aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रफ़्तार"
داغ دامن کے ہوں دل کے ہوں کہ چہرے کے فرازؔکچھ نشاں عمر کی رفتار سے لگ جاتے ہیں
تیز ہے وقت کی رفتار بہتاور بہت تھوڑی سی فرصت ہے مجھے
برق اگر گرمئ رفتار میں اچھی ہے امیرؔگرمی حسن میں وہ برق جمال اچھا ہے
نظر نیچی کیے اس کا گزرنا پاس سے میرےذرا سی دیر رکنا پھر صبا رفتار ہو جانا
ابھی کچھ ان کہے الفاظ بھی ہیں کنج مژگاں میںاگر تم اس طرف آؤ صبا رفتار ہو جانا
وقت رک رک کے جنہیں دیکھتا رہتا ہے سلیمؔیہ کبھی وقت کی رفتار ہوا کرتے تھے
ایسی مجبوری نہیں ہے کہ چلوں پیدل میںخود کو گرماتا ہوں رفتار میں رہنے کے لیے
تب ہوگی خبر کتنی ہے رفتار تغیرجب شام ڈھلے لوٹ کے آئے گا کوئی اور
ثابت ہوا ہے گردن مینا پہ خون خلقلرزے ہے موج مے تری رفتار دیکھ کر
سوال یہ ہے کہ رفتار کس کی کتنی ہےمیں آفتاب سے آگے نکل کے دیکھوں گا
فرحتؔ احساس ترقی نہیں کرنی مجھ کواتنی رفتار سے چلنا نہیں آتا ہے مجھے
مٹی کی یہ دیوار کہیں ٹوٹ نہ جائےروکو کہ مرے خون کی رفتار بہت ہے
معیار سے سوا یہاں رفتار چاہیےجوادؔ اس کو آخری اوور نہ دیجیو
گاڑی کی رفتار میں آئی ہے سستیشاید اب اسٹیشن آنے والا ہے
شکایت زندگی سے کیوں کریں ہم خود ہی تھم جائیںجو کم رفتار ہوتے ہیں وہ کم رفتار ہوتے ہیں
تیز رفتار سہی لاکھ مرا عزم سفروقت آواز جو دے گا تو ٹھہر جاؤں گا
چرخ کج رفتار ہے پھر مائل جور و ستمبجلیاں شاہد ہیں خرمن کو جلانے کے لیے
کیا پتہ کب کون اس کی زد پہ آ جائے کہاںوقت کی رفتار سے ہر شخص ہے سہما ہوا
یہ کچی مٹیوں کا ڈھیر اپنے چاک پر رکھ لےتری رفتار کا ہم رقص ہونا چاہتا ہوں میں
خانہ ویراں سازی حیرت تماشا کیجیےصورت نقش قدم ہوں رفتۂ رفتار دوست
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books