aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रुकना"
چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیاعشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا
نظر نیچی کیے اس کا گزرنا پاس سے میرےذرا سی دیر رکنا پھر صبا رفتار ہو جانا
رات کو اس جنگل میں رکنا ٹھیک نہیںاس سے آگے تم لوگوں کی مرضی ہے
کس کے بس میں تھا ہوا کی وحشتوں کو روکنابرگ گل کو خاک شعلے کو دھواں ہونا ہی تھا
کیا کہانی کو اسی موڑ پہ رکنا ہوگاروشنی ہے نہ سمندر ہے نہ برساتیں ہیں
بول اے شام سفر رنگ رہائی کیا ہےدل کو رکنا ہے کہ تاروں کو ٹھہر جانا ہے
اگر رکنا نہیں اس نے ہمارے پاس تو پھرہمارے راستے پر سے گزرنا کس لیے ہے
سرحدیں اچھی کہ سرحد پہ نہ رکنا اچھاسوچئے آدمی اچھا کہ پرندہ اچھا
تم کو تو مجھ سے گفتگو کرنا پسند تھااب کیوں مری مزار پہ رکنا نہیں پسند
ہم سفر راستوں میں کیا رکنامنزلوں سے گزر کے دیکھیں گے
پاؤں میں آبلے تھے تھکن عمر بھر کی تھیرکنا تھا بیٹھنا تھا پہ چلنا پڑا مجھے
ان پتھروں کے سائے میں رکنا فضول ہےبے برگ و بے ثمر ہیں یہ کہسار دیکھنا
جب رستے میں اس کی خوشبو مل جائے گیرکنا، چلنا سب کچھ اچھا ہو جائے گا
ہوائے تازہ ہوں رکنا نہیں کہیں بھی مجھےگھروں میں گھستا ہوں اشجار سے نکلتا ہوں
کسے معلوم ہے رکنا کہ گزر جانا ہےشام ہے ٹھہری ہوئی بہتا ہوا پانی ہے
ٹھہری ہی تھی نگاہ کہ منظر بدل گیارکنا پڑا مجھے کبھی چلنا پڑا مجھے
میں اس دن تیری آمد کا نظارہ سوچتی تھیوہ دن جب تیرے جانے کے لیے رکنا پڑا تھا
نہ رکنا راہ میں شرط سفر میں شامل تھاتھکن سے ورنہ بہت چور چور میں بھی تھا
مجھے کچھ دیر رکنا چاہئے تھاوہ شاید دیکھ ہی لیتا پلٹ کر
پھر رکنا ہے دشوار یہ جب آئی تو آئیایسے میں طبیعت جو سنبھل جائے تو اچھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books