aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सैकड़ों"
تہی زندگی سے نہیں یہ فضائیںیہاں سیکڑوں کارواں اور بھی ہیں
سینکڑوں طوفان لفظوں میں دبے تھے زیر لبایک پتھر تھا خموشی کا کہ جو ہٹتا نہ تھا
عشق آغاز میں ہلکی سی خلش رکھتا ہےبعد میں سیکڑوں آزار سے لگ جاتے ہیں
عشق میں اور کچھ نہیں ملتاسیکڑوں غم نصیب ہوتے ہیں
سیکڑوں در ہیں زمانے میں گدائی کے لئےآپ ہی کا در دولت ہو ضروری تو نہیں
اے دل کچھ اور بات کی رغبت نہ دے مجھےسننی پڑیں گی سیکڑوں اس کو لگا کے ہاتھ
مجھ پہ ہیں سیکڑوں الزام مرے ساتھ نہ چلتو بھی ہو جائے گا بدنام مرے ساتھ نہ چل
نہ پوچھو مجھ سے لذت خانماں برباد رہنے کینشیمن سیکڑوں میں نے بنا کر پھونک ڈالے ہیں
سیکڑوں کنڈیاں لگا رہا ہوںچند بٹنوں کو کھولنے کے لئے
ضد کی ہے اور بات مگر خو بری نہیںبھولے سے اس نے سیکڑوں وعدے وفا کیے
دلوں پر سیکڑوں سکے ترے جوبن کے بیٹھے ہیںکلیجوں پر ہزاروں تیر اس چتون کے بیٹھے ہیں
لوٹتے سیکڑوں نخچیر ہیں کیا یاد رہےچیر دو سینے میں دل کو کہ پتا یاد رہے
کیا لڑائی بھلا کہ ہم میں سےکوئی بھی سینکڑوں برس کا نہیں
میری تصویر غزل ہے کوئی آئینہ نہیںسیکڑوں رخ ہیں ابھی آپ نے دیکھا کیا ہے
ربط کے سینکڑوں حیلے ہیں محبت نہ سہیہم ترے ساتھ کسی اور بہانے لگ جائیں
کیوں حویلی کے اجڑنے کا مجھے افسوس ہوسیکڑوں بے گھر پرندوں کے ٹھکانے ہو گئے
میں نے دنیا سے مجھ سے دنیا نےسیکڑوں بار بے وفائی کی
رس ان آنکھوں کا ہے کہنے کو ذرا سا پانیسینکڑوں ڈوب گئے پھر بھی ہے اتنا پانی
مری نظر سے تری جستجو کے صدقے میںیہ اک جہاں ہی نہیں سینکڑوں جہاں گزرے
دامن دشت نے آنسو بھی نہ پوچھے افسوسمیں نے رو رو کے لہو سیکڑوں میدان بھرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books