aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".chtq"
کہیں چاک جاں کا رفو نہیں کسی آستیں پہ لہو نہیںکہ شہید راہ ملال کا نہیں خوں بہا اسے بھول جا
پھر وضع احتیاط سے رکنے لگا ہے دمبرسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کیے ہوئے
سینہ دہک رہا ہو تو کیا چپ رہے کوئیکیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی
ہمیشہ میں نے گریباں کو چاک چاک کیاتمام عمر رفوگر رہے رفو کرتے
بسکہ روکا میں نے اور سینے میں ابھریں پے بہ پےمیری آہیں بخیۂ چاک گریباں ہو گئیں
وہ جو ابھی اس راہ گزر سے چاک گریباں گزرا تھااس آوارہ دیوانے کو جالبؔ جالبؔ کہتے ہیں
کیا صوفی و ملا کو خبر میرے جنوں کیان کا سر دامن بھی ابھی چاک نہیں ہے
پھر کیوں نہ چاک ہو جو ہیں زور آزمائیاںباندھوں گا پھر دوپٹہ سے اس بے خطا کے ہاتھ
مر چک کہیں کہ تو غم ہجراں سے چھوٹ جائےکہتے تو ہیں بھلے کی ولیکن بری طرح
کہتا ہے کون نالۂ بلبل کو بے اثرپردے میں گل کے لاکھ جگر چاک ہو گئے
مثال دست زلیخا تپاک چاہتا ہےیہ دل بھی دامن یوسف ہے چاک چاہتا ہے
بارش ہوئی تو پھولوں کے تن چاک ہو گئےموسم کے ہاتھ بھیگ کے سفاک ہو گئے
چاک کرنے کے لیے اے ناصحہم گریبان سیا کرتے ہیں
ہم پہ ہی ختم نہیں مسلک شوریدہ سریچاک دل اور بھی ہیں چاک قبا اور بھی ہیں
وفا کی آنچ سخن کا تپاک دو ان کودلوں کے چاک رفو سے سلا نہیں کرتے
توہم کی سیہ شب کو کرن سے چاک کر کے آگہی ہر ایک آنگن میں نیا سورج اتارےمگر افسوس یہ سچ ہے وہ شب تھی اور یہ سورج ہے یہ سب کو مان جانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
دل صد چاک بنایا تو بلا سے لیکنزلف مشکیں کا ترے شانہ بنایا ہوتا
ہاتھ تو کاٹ دیے کوزہ گروں کے ہم نےمعجزے کی وہی امید مگر چاک سے ہے
پہلے تو میں چیخ کے رویا اور پھر ہنسنے لگابادل گرجا بجلی چمکی تم یاد آئے
ایک کوزے کے تصور سے جڑے ہم دونوںنقش دیتا ہوا تو چاک گھماتا ہوا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books