aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Can"
خامشی کہہ رہی ہے کان میں کیاآ رہا ہے مرے گمان میں کیا
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہووہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
راہ کے پتھر سے بڑھ کر کچھ نہیں ہیں منزلیںراستے آواز دیتے ہیں سفر جاری رکھو
میں تو گم تھا تیرے ہی دھیان میں تری آس تیرے گمان میںصبا کہہ گئی مرے کان میں مرے ساتھ آ اسے بھول جا
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سومیں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا
اس نے کیا جانے کیا کیا لے کردل کسی کام کا نہیں ہوتا
تم ہی نہ سن سکے اگر قصۂ غم سنے گا کونکس کی زباں کھلے گی پھر ہم نہ اگر سنا سکے
سر پر ہجوم درد غریبی سے ڈالیےوہ ایک مشت خاک کہ صحرا کہیں جسے
رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرحاٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مری طرح
اس بت کے لیے میں ہوس حور سے گزرااس عشق خوش انجام کا آغاز تو دیکھو
میں نے تو کھیل کھیل میں توڑا تھا اس کا دلپھر ساری عمر اس کو منانا پڑا مجھے
ہم نے کب چاہا کہ وہ شخص ہمارا ہو جائےاتنا دکھ جائے کہ آنکھوں کا گزارہ ہو جائے
دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئیدونوں کو اک ادا میں رضامند کر گئی
بانس کی کھری کھاٹ کے اوپر ہر آہٹ پر کان دھرےآدھی سوئی آدھی جاگی تھکی دوپہری جیسی ماں
برسوں سے آوازیں جمتی جاتی تھیںخاموشی نے کان کے پردے کھولے ہیں
بارشیں آئیں اور فیصلہ کر گئیںلوگ ٹوٹی چھتیں آزماتے رہے
ہوش کی توفیق بھی کب اہل دل کو ہو سکیعشق میں اپنے کو دیوانہ سمجھ بیٹھے تھے ہم
دفن جب خاک میں ہم سوختہ ساماں ہوں گےفلس ماہی کے گل شمع شبستاں ہوں گے
تیری آنکھوں کا بھی کچھ ہلکا گلابی رنگ تھاذہن نے میرے بھی اب کے دل کو سمجھایا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books