aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHail-e-karishma"
ہجوم غمزہ و خیل کرشمہ لشکر نازعجب سپاہ سے ٹھہرا مقابلہ دل کا
چاپلوسی میں کس لئے مشغولخیل کروبیاں ہے کیا معلوم
ہے مری خانہ نشینی سے یہ گھر گھر مذکورخیل عشاق کا سرکوب کہیں بیٹھ رہا
خیل خوباں سے ایک میں بھی نہیںآپ کے حسن لاجواب کے رنگ
خیل و حشم کو دیکھ کے دوزخ بھی کانپ اٹھاپہنچا جو میں گناہوں کا لشکر لئے ہوئے
ہیں کھیل سب منافیٔ شوکت کہ اہل جاہرہ جاتے ہیں شکار میں خیل و حشم سے دور
عشق بے پروا بھی اب کچھ ناشکیبا ہو چلاشوخئ حسن کرشہ ساز کی باتیں کرو
طرفہ فسوں سرشت ہے چشم کرشمہ سنج یارلیتی ہے اک نگاہ میں صبر بھی اور قرار بھی
ہم کو خدا نے دل دیا دل میں دیا گداز عشقبخشا خدا نے آپ کو حسن کرشمہ ساز عشق
کب تک آخر لہو رلائے گاتیرا حسن کرشمہ ساز مجھے
خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خردجو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
ناز و کرشمہ عشوہ و انداز اور ادامیں یک طرف ہوں اتنے ستم گار یک طرف
صید کرشمہ اس لئے ہوتے نہیں کہ ہمپہلے سے زخم خوردہ فریب وفا کے ہیں
چشم کرشمہ ساز کی یہ بھی ہے اک خصوصیتچاہا جسے بنا دیا چاہا جسے مٹا دیا
شعلہ سا رنگ کیا ہے وہ حسن کرشمہ سازہیں کشمکش میں دیکھنے والے پڑے ہوئے
ہزار درد دے اور ایک کی دوا نہ کرےجو کچھ کسی کی نگاہ کرشمہ زا نہ کرے
حسن کرشمہ ساز کا یہ بھی کمال دیکھپتھر کو چھو کے ہاتھ سے لالہ بنا دیا
منتظر ہے اک جہاں حسن کرشمہ ساز کااب اٹھا بھی دیجئے پردہ حریم ناز کا
رہ وفا میں تمنائے التفات ہے کفرجو جی میں آئے وہ حسن کرشمہ ساز کرے
ماہ و انجم میں بھی اس کا حسن جلوہ ریز ہےآفتاب اک عکس ہے حسن کرشمہ ساز کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books