aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aa.iye"
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیںسو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
آئیے راستے الگ کر لیںیہ ضرورت بھی باہمی سی ہے
دل کہ آتے ہیں جس کو دھیان بہتخود بھی آتا ہے اپنے دھیان میں کیا
محبوب کا گھر ہو کہ بزرگوں کی زمینیںجو چھوڑ دیا پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا
جو زندگی بچی ہے اسے مت گنوائیےبہتر یہ ہے کہ آپ مجھے بھول جائیے
پانیوں سے تو پیاس بجھتی نہیںآئیے زہر پی کے دیکھتے ہیں
آئیے حال دل مجروح سنیے دیکھیےکیا کہا زخموں نے کیوں ٹانکے صدا دینے لگے
وہ جو نہ آنے والا ہے نا اس سے مجھ کو مطلب تھاآنے والوں سے کیا مطلب آتے ہیں آتے ہوں گے
تیر آیا تھا جدھر سے یہ مرے شہر کے لوگکتنے سادا ہیں کہ مرہم بھی وہیں دیکھتے ہیں
ہیں تیوری میں بل تو نگاہیں پھری ہوئیجاتے ہیں ایسے آنے سے اوسان جائیے
کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیابات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا
اس پرانی بے وفا دنیا کا رونا کب تلکآئیے مل جل کے اک دنیا نئی پیدا کریں
بہتر ہے کہ اس بزم سے اٹھ آئیے محسنؔسرقے کو جہاں رتبۂ الہام دیا جائے
مستعد ہو کے یہ کہو تو سہیآئیے امتحان لیتے ہیں
آپ کے سر کی قسم میرے سوا کوئی نہیںبے تکلف آئیے کمرے میں تنہائی تو ہے
آئیے چراغ دل آج ہی جلائیں ہمکیسی کل ہوا چلے کوئی جانتا نہیں
مل آئیے دیکھ آئیے آج آپ بھی جا کربیخودؔ کی کئی روز سے حالت نہیں اچھی
موت کی آغوش میں گریہ کناں ہے زندگیآئیے دو چار آنسو آپ بھی رو جائیے
آئیے بیچ کی دیوار گرا دیتے ہیںکب سے اک مسئلہ بے کار میں الجھا ہوا ہے
یاں سے اب راہ عدم سوئے فلک جاتی ہےآئیے پاؤں ہواؤں میں اتارے جائیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books