aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aaraa"
سچ کہتے ہو خودبین و خود آرا ہوں نہ کیوں ہوںبیٹھا ہے بت آئنہ سیما مرے آگے
آگے اس متکبر کے ہم خدا خدا کیا کرتے ہیںکب موجود خدا کو وہ مغرور خود آرا جانے ہے
سنا ہے آئنہ تمثال ہے جبیں اس کیجو سادہ دل ہیں اسے بن سنور کے دیکھتے ہیں
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیںاور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
دل کہ آتے ہیں جس کو دھیان بہتخود بھی آتا ہے اپنے دھیان میں کیا
خط ایسا لکھا ہے کہ نگینے سے جڑے ہیںوہ ہاتھ کہ جس نے کوئی زیور نہیں دیکھا
ہم خاک نشیں تم سخن آرائے سر بامپاس آ کے ملو دور سے کیا بات کرو ہو
کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پسپا ہوئےان ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا
مے نے کیا ہے حسن خود آرا کو بے حجاباے شوق! ہاں اجازت تسلیم ہوش ہے
خموشی سے ادا ہو رسم دوریکوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
اپنا دشمن ہی دکھائی نہیں دیتا ہو جسےایسا لشکر تو صف آرا بھی نہیں ہو سکتا
میں وہ مجنون وحشت آرا ہوںنام سے میرے بھاگتا ہے عشق
تتلی کے تعاقب میں کوئی پھول سا بچہایسا ہی کوئی خواب ہمارا بھی کبھی تھا
لب زاہد پہ ہے افسانۂ حور جنتکاش اس وقت مرا انجمن آرا ہوتا
اپنی رسوائی میں کیا چلتی ہے سعییار ہی ہنگامہ آرا چاہیے
حسن بے پروا کو خودبین و خود آرا کر دیاکیا کیا میں نے کہ اظہار تمنا کر دیا
شمعوں میں اب نہیں ہے وہ پہلی سی روشنیکیا واقعی وہ انجمن آرا ہے ان دنوں
اسے دیکھ کر اور کو پھر جو دیکھےکوئی دیکھنے والا ایسا نہ دیکھا
اک جھلک دیکھی تھی اس روئے دل آرا کی کبھیپھر نہ آنکھوں سے وہ ایسا دل ربا منظر گیا
پھر نئی رت کا اشارہ پا کروہ سمن بو چمن آرا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books