aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "abr"
ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزاریا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے
آئے کچھ ابر کچھ شراب آئےاس کے بعد آئے جو عذاب آئے
سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میںمزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں
بار بار اس کے در پہ جاتا ہوںحالت اب اضطراب کی سی ہے
اے مرے ابر کرم دیکھ یہ ویرانۂ جاںکیا کسی دشت پہ تو نے کبھی بارش نہیں کی
اک عمر سے ہوں لذت گریہ سے بھی محروماے راحت جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ
عمر گزرے گی امتحان میں کیاداغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
چاند نے تان لی ہے چادر ابراب وہ کپڑے بدل رہی ہوگی
بتا اے ابر مساوات کیوں نہیں کرتاہمارے گاؤں میں برسات کیوں نہیں کرتا
تیرا در چھوڑ کے میں اور کدھر جاؤں گاگھر میں گھر جاؤں گا صحرا میں بکھر جاؤں گا
اب جفا سے بھی ہیں محروم ہم اللہ اللہاس قدر دشمن ارباب وفا ہو جانا
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
ابر گریز پا کو برسنے سے کیا غرضسیپی میں بن نہ پائے گہر تم کو اس سے کیا
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گےاک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
ابر برسے تو عنایت اس کیشاخ تو صرف دعا کرتی ہے
تا پھر نہ انتظار میں نیند آئے عمر بھرآنے کا عہد کر گئے آئے جو خواب میں
گو برستی نہیں سدا آنکھیںابر تو بارہ ماس ہوتا ہے
پاس رہ کر بھی نہ پہچان سکا تو مجھ کودور سے دیکھ کے اب ہاتھ ہلاتا کیا ہے
نہ وہ رنگ فصل بہار کا نہ روش وہ ابر بہار کیجس ادا سے یار تھے آشنا وہ مزاج باد صبا گیا
جس کی دید و طلب وہم سمجھے تھے ہم رو بہ رو پھر سر رہ گزار آ گیاصبح فردا کو پھر دل ترسنے لگا عمر رفتہ ترا اعتبار آ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books