aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "abruu.o.n"
سنوار نوک پلک ابرووں میں خم کر دےگرے پڑے ہوئے لفظوں کو محترم کر دے
جی سدا ان ابروؤں ہی میں رہاکی بسر ہم عمر تلواروں کے بیچ
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکنبہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
ان ابروؤں کے حلقہ میں وہ انکھڑیاں نہیںدو طاق پر ہیں دو گل نرگس دھرے ہوئے
تصور میں بل پڑ گئے ابروؤں پریہ کس بے وفا سے خفا ہو گئے ہم
مطالعے سے ترے بیت ابروؤں کے شوخرکھی ہے شیخ نے اب طاق پر کتاب اٹھا
موجود دل جگر ہیں دے ابروؤں کو جنبشدہرہ نشانہ بھی ہے دوہری کمان والے
ہلال عید کا ہر چند ہو جہاں مشتاقتمہاری ابروؤں کا سا اشارہ کیا کرتا
عالم ان ابرووں کی کجی کا جو ہے سو ہےبل کھا رہی ہے زلف شکن در شکن ہنوز
یہ نگاہ ترچھی یہ بل ابروؤں کاہر ادا ہے دل کش مگر امتحانی
ماتھے پہ اک خال تھا چھوٹا سا مسے کے طورتھا وہ پڑا آن کر ابرووں کے درمیاں
مجرے کو تمہارے ابروؤں کےمحراب جھکا ہوا کھڑا ہے
ابرووں نے سچ کہا اس کے اشارہ کی ہے دیردیکھتے بالکل نہیں پھر اپنے بیگانے کو ہم
ابرووں میں پھر گرہ پڑنے لگیبل طبیعت میں پھر آیا دیکھیے
کچھ ابرووں پہ بل بھی ہیں خندہ لبی کے ساتھفرما رہے ہیں جور مگر دلکشی کے ساتھ
کھڑا ہے تان کے وہ ابروؤں کی شمشیریںادھر یہ جان مری ناتوان سامنے ہے
مسکان ابروؤں کے اشارے سلام عشقکیسے اٹھائے جائیں گے احساں نئے نئے
کیا ہوئے وہ ترچھی نظروں کے خدنگابرووں کی وہ کمانیں کیا ہوئیں
ابرو کی تیری ضرب دو دستی چلی گئیجتنی کسائی سیف یہ کستی چلی گئی
بھرا لبوں نے برابر دم مسیحائیجب اس کے ابروؤں نے حکم قتل عام لیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books