aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "afsurda"
افسردہ ہوں عبرت سے دوا کی نہیں حاجتغم کا مجھے یہ ضعف ہے بیمار نہیں ہوں
وہ مرے دل کی پریشانی سے افسردہ ہو کیوںدل کا کیا ہے کل کو پھر اچھا بھلا ہو جائے گا
سوچو یہ خاموش مسافر کیوں افسردہ ہےجب بھی تم دروازہ دیکھو اور مجھے دیکھو
کوئی ٹوٹے ہوئے شیشے لئے افسردہ و مغموم کب تک یوں گزارے بے طلب بے آرزو دنتو ان خوابوں کی کرچیں ہم نے پلکوں سے جھٹک دیں پر نئے ارماں سجانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
رونے پہ اپنے ان کو بھی افسردہ دیکھ کریوں بن رہا ہوں جیسے اب آئی ہنسی مجھے
تاروں کی بہاروں میں بھی قمرؔ تم افسردہ سے رہتے ہوپھولوں کو تو دیکھو کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں
میں تو دم توڑ رہا تھا مگر افسردہ حیاتخود چلی آئی مری حوصلہ افزائی کو
ہر بزم میں ہم نے اسے افسردہ ہی دیکھاکہتے ہیں فرازؔ انجمن آرا بھی کبھی تھا
نغمہ ہے نشورؔ اپنا افسردۂ غم لیکناحساس کی محفل میں کچھ رنگ تو آیا ہے
بہت پہلے سے افسردہ چلے آتے ہیں ہم توبہت پہلے کہ جب افسردگی ہوتی نہیں تھی
اے عدوئے مصلحت چند بہ ضبط افسردہ رہکردنی ہے جمع تاب شوخیٔ دیدار دوست
عشق افسردہ نہیں آج بھی افسردہ بہتوہی کم کم اثر سوز نہاں ہے کہ جو تھا
دل افسردہ کسی طرح بہلتا ہی نہیںکیا کریں آپ کی اس حوصلہ افزائی کو
دم گھٹا جاتا ہے افسردہ دلی سے یاروکوئی افواہ ہی پھیلاؤ کہ کچھ رات کٹے
ہنوز اک پرتو نقش خیال یار باقی ہےدل افسردہ گویا حجرہ ہے یوسف کے زنداں کا
خو نے تری افسردہ کیا وحشت دل کومعشوقی و بے حوصلگی طرفہ بلا ہے
آج گھٹا افسردہ کرتی ہے ہم کوہم بارش میں خوب نہایا کرتے تھے
چمن بے رنگ افسردہ کلی ہر پھول بے خوشبوبہاروں کی فضا بھی اس برس لائی اداسی ہے
حسن افسردہ دلی ہا رنگیںشوق کو پا بہ حنا باندھتے ہیں
شکیلؔ ان کی جدائی میں ہے لطف زندگی زائلنظر بے کیف افسردہ طبیعت ہوتی جاتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books