aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "amal"
آہ طول امل ہے روز فزوںگرچہ اک مدعا نہیں ہوتا
کلیجہ چاہئے دشمن سے دشمنی کے لئےجو بے عمل ہے وہ بدلہ کسی سے کیا لے گا
تمام علم زیست کا گزشتگاں سے ہی ہواعمل گزشتہ دور کا مثال میں ملا مجھے
وہ ملے تو یہ پوچھنا ہے مجھےاب بھی ہوں میں تری امان میں کیا
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتےسوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
روز حساب جب مرا پیش ہو دفتر عملآپ بھی شرمسار ہو مجھ کو بھی شرمسار کر
فرد عمل سیاہ کئے جا رہا ہوں میںرحمت کو بے پناہ کئے جا رہا ہوں میں
جس کا عمل ہے بے غرض اس کی جزا کچھ اور ہےحور و خیام سے گزر بادہ و جام سے گزر
جانتے ہیں ثواب رحم و کرمان سے ہوتا نہیں عمل شاید
دل راکھ ہو چکا تو چمک اور بڑھ گئییہ تیری یاد تھی کہ عمل کیمیا کا تھا
میں تو ایک نئی دنیا کی دھن میں بھٹکتا پھرتا ہوںمیری تجھ سے کیسے نبھے گی ایک ہیں تیرے فکر و عمل
عشق فرمودۂ قاصد سے سبک گام عملعقل سمجھی ہی نہیں معنئ پیغام ابھی
آخر ہم ہی مجرم ٹھہرے جانے کن کن جرموں کےفرد عمل تھی جانے کس کی نام ہمارا لکھا تھا
وہ جو اک شور سا برپا ہے عمل ہے میرایہ جو تنہائی برستی ہے سزا میری ہے
ستم کے بہت سے ہیں رد عملضروری نہیں چشم تر کیجیے
کیا زہد کو مانوں کہ نہ ہو گرچہ ریائیپاداش عمل کی طمع خام بہت ہے
رات بھر جاگتے رہنے کا عمل ٹھیک نہیںچاند کے عشق میں بینائی چلی جاتی ہے
شمع کا اپنے فتیلہ نہیں کس رات جلاعمل حب کی بہت ہم نے بھی دعوت دی ہے
عمل کی سوکھتی رگ میں ذرا سا خون شامل کرمرے ہمدم فقط باتیں بنا کر کچھ نہیں ملتا
کوئی یہ پوچھے کہ واعظ کا کیا بگڑتا ہےجو بے عمل پہ بھی رحمت وہ بے نیاز کرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books