aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "badnaam"
محسنؔ تم بدنام بہت ہوجیسے ہو پھر بھی اچھے ہو
ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کیچاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
جن کی خاطر شہر بھی چھوڑا جن کے لیے بدنام ہوئےآج وہی ہم سے بیگانے بیگانے سے رہتے ہیں
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
دیکھو اچھا نہیں یہ تمہارا چلن یہ جوانی کے دن اور یہ شوخیاںیوں نہ آیا کرو بال کھولے ہوئے ورنہ دنیا میں بدنام ہو جاؤ گے
مجھ پہ ہیں سیکڑوں الزام مرے ساتھ نہ چلتو بھی ہو جائے گا بدنام مرے ساتھ نہ چل
اب کسی لیلیٰ کو بھی اقرار محبوبی نہیںان دنوں بدنام ہے ہر ایک دیوانے کا نام
جب زلف کی کالک میں گھل جائے کوئی راہیبدنام سہی لیکن گمنام نہیں ہوتا
دل بد نام تیرے بارے میںلوگ کہتے ہیں اک کہانی بھی
یہ عمر تھی ہی ایسی جیسی گزار دی ہےبدنام ہوتے ہوتے بدنام کرتے کرتے
شعبدہ گر بھی پہنتے ہیں خطیبوں کا لباسبولتا جہل ہے بد نام خرد ہوتی ہے
بھر بھر نظریں دیکھیں تجھ کو آتے جاتے لوگدیکھ تجھے بدنام نہ کر دے یہ ہرنی سی چال
دیکھ میں ہو گیا بدنام کتابوں کی طرحمیری تشہیر نہ کر اب تو جلا دے مجھ کو
مرا قاتل مرے اندر چھپا تھامگر بد نام خلقت ہو رہی تھی
ہوگا کوئی ایسا بھی کہ غالبؔ کو نہ جانےشاعر تو وہ اچھا ہے پہ بدنام بہت ہے
دیوانے کو تکتی ہیں ترے شہر کی گلیاںنکلا تو ادھر لوٹ کے بد نام نہ آیا
بدنام ہیں صدیوں سے ہی کانٹوں کی وجہ سےعادت سے مگر آج بھی کیکر نہیں جاتے
بدنام کیا لاکھ تجھے خود غرضوں نےپھر بھی تری دنیا کو ضرورت ہے محبت
ہم تو بدنام محبت تھے سو رسوا ٹھہرےناصحوں کو بھی مگر خلق خدا جانتی ہے
شب غنیمت تھی لوگ کہتے ہیںصبح بدنام ہو رہی ہے اب
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books