aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bah"
گاہے گاہے بس اب یہی ہو کیاتم سے مل کر بہت خوشی ہو کیا
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
اس روز جو ان کو دیکھا ہے اب خواب کا عالم لگتا ہےاس روز جو ان سے بات ہوئی وہ بات بھی تھی افسانا کیا
میری ہر بات بے اثر ہی رہینقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
میں آسماں پہ بہت دیر رہ نہیں سکتامگر یہ بات زمیں سے تو کہہ نہیں سکتا
یہ پانی خامشی سے بہہ رہا ہےاسے دیکھیں کہ اس میں ڈوب جائیں
ان کی طرف سے ترک ملاقات ہو گئیہم جس سے ڈر رہے تھے وہی بات ہو گئی
سنا دیں عصمت مریم کا قصہپر اب اس باب کو وا کیوں کریں ہم
پھرتے ہیں کب سے در بدر اب اس نگر اب اس نگر اک دوسرے کے ہم سفر میں اور مری آوارگینا آشنا ہر رہگزر نا مہرباں ہر اک نظر جائیں تو اب جائیں کدھر میں اور مری آوارگی
شام ہوئے خوش باش یہاں کے میرے پاس آ جاتے ہیںمیرے بجھنے کا نظارہ کرنے آ جاتے ہوں گے
آنکھ سے بہہ نہیں سکتا ہے بھرم کا پانیپھوٹ بھی جائے گا چھالا تو نہ دے گا پانی
زندگی دنیا میں ایسا اشک تھیجو ذرا پلکوں پہ ٹھہرا بہہ گیا
زندہ لوگوں کی بود و باش میں ہیںمردہ لوگوں کی عادتیں باقی
اب اختیار میں موجیں نہ یہ روانی ہےمیں بہہ رہا ہوں کہ میرا وجود پانی ہے
اک یاد کی موجودگی سہہ بھی نہیں سکتےیہ بات کسی اور سے کہہ بھی نہیں سکتے
آپ للہ مری فکر نہ کیجے ہرگزآ گئے ہیں یوں ہی بس شوق کے مارے آنسو
کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیابات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا
اب یہ عالم ہے کہ غم کی بھی خبر ہوتی نہیںاشک بہہ جاتے ہیں لیکن آنکھ تر ہوتی نہیں
دہلیز پار کر نہ سکے اور لوٹ آئےشاید مسافروں کو خطر بام و در کا تھا
بستیاں آگ میں بہہ جائیں کہ پتھر برسیںہم اگر سوئے ہوئے ہیں تو جگا دو ہم کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books