aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bahisht"
سنا ہے اس کے شبستاں سے متصل ہے بہشتمکیں ادھر کے بھی جلوے ادھر کے دیکھتے ہیں
وہ چیز جس کے لیے ہم کو ہو بہشت عزیزسوائے بادۂ گلفام مشک بو کیا ہے
باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوںکار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر
ہے جہنم جو یاد اب اس کیوہ بہشت وجود تھی کب تک
بہشت تصور کے جلوے ہیں میں ہوںجدائی سلامت مزے آ رہے ہیں
یہیں بہشت بھی ہے، حور و جبرئیل بھی ہےتری نگہ میں ابھی شوخی نظارہ نہیں
سنتے ہیں جو بہشت کی تعریف سب درستلیکن خدا کرے وہ ترا جلوہ گاہ ہو
شیخ اور بہشت کتنے تعجب کی بات ہےیارب یہ ظلم خلد کی آب و ہوا کے ساتھ
کسی کے ساتھ نہاتے ہیں تیز بارش میںلباس گجرے افق آنکھ زلف ہونٹ ہنسی
بخش دے یا رب اہل ہوس کو بہشتمجھ کو کیا چاہئے تجھ کو پانے کے بعد
اے موت اے بہشت سکوں آ خوش آمدیدہم زندگی میں پہلے پہل مسکرائے ہیں
اب لٹ گیا ہے کیا رہا دوزخ سے بڑھ کے ہےرشک بہشت کہتے تھے سب جائے لکھنؤ
گام بہ گام اک بہشت اور وہ اس کی ایک ہشتراہ میں بھی رکا نہیں اور نہ اپنے گھر گیا
جہاں رفاقت ہو فتنہ پرداز مولوی کیبہشت ایسی کسی کو میرے خدا نہ دینا
ساقی کے حسن دیدۂ میگوں کے سامنےمیں جلوۂ بہشت کو ٹھکرا کے پی گیا
یہ کس بہشت شمائل کی آمد آمد ہےکہ غیر جلوۂ گل رہ گزر میں خاک نہیں
تری بہشت ہے دشت جمود و بہر سکوتمری سرشت ہے آشوب ذات سے بیکل
ہوتا ہے اس جحیم میں حاصل وصال جورمومنؔ عجب بہشت ہے دیر مغاں نہ چھوڑ
یہ حوریان فرنگی دل و نظر کا حجاببہشت مغربیاں جلوہ ہائے پا برکاب
اسی جہان میں گویا مجھے بہشت ملیاگر رکھو گے مرے پر یہی کرم کا کرم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books