aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "barsar"
دیکھو یہ میرے خواب تھے دیکھو یہ میرے زخم ہیںمیں نے تو سب حساب جاں بر سر عام رکھ دیا
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئےآئے تو سہی بر سر الزام ہی آئے
ہے یہ تیشہ کہ ایک شعلہ سابر سر کہسار اٹھتا ہے
برسر ساحل مراد یہاںکوئی ابھرا ہے ناخدا کے سوا
بر سر دوش رہے یا سر نیزہ یاربحق پرستی کا نہ سودا کبھی سر سے نکلے
مجھ میں آباد ہیں اک ساتھ عدم اور وجودہست سے بر سر پیکار فنا ہے مجھ میں
کر کے دعویٰ کہیں انا الحق کابر سر دار وہ کھنچا دیکھا
بہار عمر میں باغ جہاں کی سیر کروکھلا ہوا ہے یہ گلزار دیکھتے جاؤ
زمانہ برسر پیکار ہے پر ہول شعلوں سےترے لب پر ابھی تک نغمہ خیام ہے ساقی
اس کو تھا سخت اختلاف زیست کے متن سے سو وہبر سر حاشیہ رہا اور کمال کر گیا
زندگی سے موت اک اک گام پربر سر پیکار ہے تیرے بغیر
زندگانی اک فریب دائمی ہے سر بسرمجھ پہ یہ ظاہر ہوا شام و سحر کو دیکھ کر
ناصرؔ یہ تمنا تھی محبت سے ملیں گےوہ جب بھی ملے بر سر پیکار ملے ہیں
تو بھی ہرے دریچے والی آ جا بر سر بام ہے چاندہر کوئی جگ میں خود سا ڈھونڈے تجھ بن بسے آرام ہے چاند
ظلم سے ہیں برسر پیکار آزادی پسندان پہاڑوں میں جہاں پر کوئی جھرنا ہی نہیں
یوں بر سر پیکار ہوں میں خود سے مسلسلاب اس سے الجھنے کی بھی فرصت نہیں ہوتی
خاک فرصت برسر ذوق فنا اے انتظارہے غبار شیشۂ ساعت رم آہو مجھے
بت پرستی ہے بہار نقش بندی ہائے دہرہر صریر خامہ میں یک نالۂ ناقوس تھا
جو وہ نظر بسر لطف عام ہو جائےعجب نہیں کہ ہمارا بھی کام ہو جائے
بھیڑ ہے بر سر بازار کہیں اور چلیںآ مرے دل مرے غم خوار کہیں اور چلیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books