aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "biit"
ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیںعمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں
بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتاجو بیت گیا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتا
روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جگ بیت گئےعشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے
سانس جو بیت گیا بیت گیابس اسی بات کی کلفت ہے مجھے
دل کی بات لبوں پر لا کر اب تک ہم دکھ سہتے ہیںہم نے سنا تھا اس بستی میں دل والے بھی رہتے ہیں
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیرجس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
کیا بیت گئی اب کے فرازؔ اہل چمن پر؟یاران قفس مجھ کو صدا کیوں نہیں دیتے
اتنی دیر میں اجڑے دل پر کتنے محشر بیت گئےجتنی دیر میں تجھ کو پا کر کھونے کا امکان ہوا
نہ شب کو چاند ہی اچھا نہ دن کو مہر اچھایہ ہم پہ بیت رہی ہیں قیامتیں کیسی
مدتیں بیت گئیں خواب سہانا دیکھےجاگتا رہتا ہے ہر نیند میں بستر میرا
کیا جانیے کیا بیت گئی دن کے سفر میںوہ منتظر شام سر شام نہ آیا
اک برس زندگی کا بیت گیاتہ جمی ایک اور کائی کی
تم سے بچھڑے دل کو اجڑے برسوں بیت گئےآنکھوں کا یہ حال ہے اب تک کل کی بات لگے
شور تھمے تو شاید صدیاں بیت چکی ہیںاب تک لیکن سہما سہما سناٹا ہے
گل پر کیا کچھ بیت گئی ہےالبیلا جھونکا کیا جانے
تم پہ کیا بیت گئی کچھ تو بتاؤ یارومیں کوئی غیر نہیں ہوں کہ چھپاؤ یارو
عجیب چیز ہے یہ وقت جس کو کہتے ہیںکہ آنے پاتا نہیں اور بیت جاتا ہے
مدتیں بیت گئیں راہ میں بیٹھی ہوئی ہےشہر سے جا بھی چکا شہر سے جانے والا
بیت چکا ہوگا یہ خوابوں کا موسمبند ملے گا نیند کا دروازہ اک دن
ان لوگوں سے کیا کہیے کہ کیا بیت رہی ہےاحوال مگر تو تو سمجھتا ہے ہمارا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books