aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chii.d"
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
ہے نصف شب وہ دیوانہ ابھی تک گھر نہیں آیاکسی سے چاندنی راتوں کا قصہ چھڑ گیا ہوگا
محبوب کا گھر ہو کہ بزرگوں کی زمینیںجو چھوڑ دیا پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا
وقت کم ہے نہ چھیڑ ہجر کی باتیہ بڑی داستان ہے پیارے
سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیںابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے
پھر ایک سایہ در و بام پر اتر آیادل و نگاہ میں پھر ذکر چھڑ گیا اس کا
دل عاشقوں کے چھد گئے ترچھی نگاہ سےمژگاں کی نوک دشمن جانی جگر ہوئی
چھڑ جائے تو طبقات کی اب جنگ سلیمؔکچھ بھی ہو مگر ہم کو نہ زحمت دی جائے
کیسے قصے تھے کہ چھڑ جائیں تو اڑ جاتی تھی نیندکیا خبر تھی وہ بھی حرف مختصر ہو جائیں گے
ذکر پھر گزرے زمانوں کا وہاں چھڑ جائے گاوقت کے چہرے سے پھر پردے اٹھائے جائیں گے
داستان زندگی بھی کس قدر دلچسپ ہےجو ازل سے چھڑ گیا ہے اس فسانے کی کہو
سلسلہ چھڑ گیا جب یاسؔ کے افسانے کاشمع گل ہو گئی دل بجھ گیا پروانے کا
وہاں ہمارے قبیلوں میں جنگ چھڑ گئی تھیسو تھر کے بھاگے ہوئے آ بسے تھے کیل میں ہم
تھا اک تلاطم مئے تخیل کے جام و خم میں تو جلترنگوں پہ چھڑ گئی دھنجو پردہ دار نشاط غم ہے جو زخمہ کار نواگری ہے وہ شاعری ہے
لب پہ ہے فریاد اشکوں کی روانی ہو چکیاک کہانی چھڑ رہی ہے اک کہانی ہو چکی
ذکر چھڑ جائے اگر قوم کی بد بختی کارہنماؤں کی طرف کوئی اشارہ نہ کرو
منزل پہ چھڑ گئی ہے کدورت کی داستاںہر کارواں نے گرد اڑائی سفر کے بعد
جب چھڑ گئی ہے کاکل سب رنگ کی غزلایسے میں اک قصیدۂ رخسار بھی سہی
پھر درمیان عقل و جنوں جنگ چھڑ گئیپھر مجمع خواص گروہوں میں بٹ گیا
آندھی چلی تو گرد سے ہر چیز اٹ گئیدیوار سے لگی تری تصویر پھٹ گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books