aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dar-e-qafas"
در قفس تک جانے دینااتنی دوڑ لگانے دینا
کھلی فضا میں وہ ڈر تھا کہ پر کھلے ہی نہیںعجب یقین تحفظ در قفس تک تھا
در قفس نہ کھلا قدر صبر کر صیادتڑپتے ہم تو پہاڑوں میں راستا کرتے
کسی خیال کی خوشبو کسی بدن کی مہکدر قفس پہ کھڑی ہے صبا پیام لیے
در قفس پہ اندھیرے کی مہر لگتی ہےتو فیضؔ دل میں ستارے اترنے لگتے ہیں
ہے در و بست معانی ان سےملکہ لفظوں کی پہچان میں رکھ
منکشف تھے ہم پہ اسرار جمالراز دار جلوۂ جاناں تھے ہم
اپنے منصوروں کو اس دور نے پوچھا بھی نہیںپڑ گیا رخنہ صف دار و رسن میں ایسا
کس کی چیخوں سے لرزتے ہیں در و دیوار سبکون ہے جو رات بھر روتا ہے تیرے شہر میں
ابھی محل کے در و بام نا مکمل ہیںیہ کس نے خواب سے آ کر جگا دیا مجھ کو
وا ہو در قفس بھی تو کیا اس سے فائدہجب کر دیا ہے آپ نے بے بال و پر مجھے
روح اور بدن دونوں داغ داغ ہیں یاروپھر بھی اپنے بام و در بے چراغ ہیں یارو
کبھی تو ساتھ یہ آسیب وقت چھوڑے گاخود اپنے سائے کو بھی دیکھنا تو ڈر جانا
مانگتا کس سے مجھے سنگ سرافرازی دےکوئی دروازہ تو ہوتا ترے در سے اونچا
پست رکھو اپنی آوازوں کو ورنہ دور تکبات گھر کی رخنۂ دیوار و در لے جائے گا
تم اسے کہہ لو حساب دوستاں در دل فضاؔہم نے اپنا نفع بھی لوح زیاں پر لکھ دیا
تو سہی اک عکس لیکن یہ حصار آئنہلوگ تجھ کو دیکھنا چاہیں برون در تو آ
گم ہوئے جاتے ہیں دھڑکن کے نشاں ہم نفسوہے در دل پہ کوئی سنگ گراں ہم نفسو
نہیں ترجمان بیاں کوئی جو ہے پردہ دار سکوت ہےہیں یہ داغ داغ عبارتیں بڑے احتمال کے درمیاں
ہے دار و مدار رنج و سکوں اس دل کا ان کی مرضی پرجس وقت ذرا ہنس ہنس کے ملے ہم حال سنانا بھول گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books