aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "darguzar"
دوستو عشق ہے خطا لیکنکیا خطا درگزر نہیں ہوتی
خطا معاف ترا عفو بھی ہے مثل سزاتری سزا میں ہے اک شان در گزر پھر بھی
ہر خطا اس کی ہمیشہ درگزر کرتی ہوئیفاصلوں کو دل کی چاہت مختصر کرتی ہوئی
درگزر جتنا کیا ہے وہی کافی ہے مجھےاب تجھے قتل بھی کر دوں تو معافی ہے مجھے
خدا کے واسطے آ درگزر گنہ سے مرےنہ ہوگا پھر کبھو اے تند خو ہوا سو ہوا
ظالم نہ میں کہا تھا کہ اس خوں سے درگزرسوداؔ کا قتل ہے یہ چھپایا نہ جائے گا
بے خودی میں خدائی کا دعویٰ کیااے خدا در گزر اے خودی معذرت
قابل عفو میں نہیں نہ سہینہ کریں آپ درگزر نہ کریں
میں سوچتا ہوں کہاں بات اس قدر بڑھتیاگر میں تیرے رویے سے در گزر کرتا
تم کو خو ہو گئی برائی کیدرگزر کیجیئے بھلا کب تک
جا کے سمجھائیں کیا اسے کہ ظفرؔتو بھی تو درگزر نہیں کرتا
خطا ہو جائے ہم سے جو کوئی تو درگزر کرناتمہاری بزم میں ہم آج پہلی بار بیٹھے ہیں
شکوۂ در گذر نما کیوں ہے کہ حسن عشق سےاتنا تو بد گماں نہ تھا اتنا تو سر گراں نہ تھا
خطا وار ہیں ہم سزاوار بھی ہیںتو بس در گزر کر مسافات تو کر
یہ اور بات تجھے درگزر کیا ورنہکسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوئی مجھ سے
گزری جو رہ گزر میں اسے درگزر کیااور پھر یہ تذکرہ کبھی جا کر نہ گھر کیا
ارے واعظ ڈرا نہ تو اتناکیا اسے درگزر نہیں آتی
درگزر کرتی رہی تیری خطائیں برسوںمیرے جذبات و خیالات تو سمجھا کب تھا
منانے آئے ہو دنیا میں جب سے روٹھ گیایہ ایسی بات ہے جو درگزر نہیں ہوتی
شایان درگزر ہے اگر اضطرار میںجرم دراز دستی ذوق دعا ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books