aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "darte"
عشق میں الجھنیں پہلے ہی کم نہ تھیں اور پیدا نیا درد سر کر لیالوگ ڈرتے ہیں قاتل کی پرچھائیں سے ہم نے قاتل کے دل میں بھی گھر کر لیا
لوگ نہیں ڈرتے رب سےتم لوگوں سے ڈرتی ہو
کسی کے عشق نہاں میں یہ بد گمانی تھیکہ ڈرتے ڈرتے خدا پر بھی آشکار کیا
لوگ ہر موڑ پہ رک رک کے سنبھلتے کیوں ہیںاتنا ڈرتے ہیں تو پھر گھر سے نکلتے کیوں ہیں
شعر سے شاعری سے ڈرتے ہیںکم نظر روشنی سے ڈرتے ہیں
یعنی کیا کچھ بھلا دیا ہم نےاب تو ہم خود سے ڈرتے رہتے ہیں
خواب گاہوں سے نکلتے ہوئے ڈرتے کیوں ہودھوپ اتنی تو نہیں ہے کہ پگھل جاؤ گے
زماں مکاں تھے مرے سامنے بکھرتے ہوئےمیں ڈھیر ہو گیا طول سفر سے ڈرتے ہوئے
جینے والے قضا سے ڈرتے ہیںزہر پی کر دوا سے ڈرتے ہیں
اپنوں میں رہ کے کس لیے سہما ہوا ہے توآ مجھ کو دشمنوں سے نہ ڈرتے ہوئے بھی دیکھ
بخشی ہیں ہم کو عشق نے وہ جرأتیں مجازؔڈرتے نہیں سیاست اہل جہاں سے ہم
سانس لیتے ہوئے بھی ڈرتا ہوںیہ نہ سمجھیں کہ آہ کرتا ہوں
خوبصورت سا کوئی حادثہ آنکھوں میں لیےگھر کی دہلیز پہ ڈرتے ہوئے ہم آتے ہیں
زندگی کے نام لیوا موت سے ڈرتے نہیںحادثوں کا خوف لے کر گھر سے مت نکلا کرو
عشق ہے کس کو یاد کہ ہم تو ڈرتے ہی رہتے ہیں سداحسن وہ جیسا بھی ہے اس کی دہشت بہت زیادہ ہے
موت کی طرح جس سے ڈرتے تھےساعت آ پہنچی اس جدائی کی
شروع عشق میں سب زلف و خط سے ڈرتے ہیںاخیر عمر میں ان ہی میں دھیان لگتا ہے
کیوں ڈرتے ہو عشاق کی بے حوصلگی سےیاں تو کوئی سنتا نہیں فریاد کسو کی
جلاد سے ڈرتے ہیں نہ واعظ سے جھگڑتےہم سمجھے ہوئے ہیں اسے جس بھیس میں جو آئے
نہیں ڈرتے اگر ہوں لاکھ زنداں یار زنداں سےجنون اب تو مثال نالۂ زنجیر ہم نکلے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books