aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "deewan"
کسے نصیب کہ بے پیرہن اسے دیکھےکبھی کبھی در و دیوار گھر کے دیکھتے ہیں
زمانہ واردات قلب سننے کو ترستا ہےاسی سے تو سر آنکھوں پر مرا دیوان لیتے ہیں
ہزار صفحوں کا دیوان کون پڑھتا ہےبشیر بدرؔ کا کوئی انتخاب دے جاؤ
کس کا ہے قماش ایسا گودڑ بھرے ہیں سارےدیکھو نہ جو لوگوں کے دیوان نکلتے ہیں
شیلف میں رکھی ہوئی اپنی کتابوں میں سےکوئی دیوان اٹھاؤ گے تو یاد آؤں گا
رشحۂ شبنم بہار گل فروغ مہر و ماہواہ کیا اشعار ہیں دیوان فطرت دیکھیے
یا تو مجھ سے وہ چھڑا دے گا غزل گوئی ظفرؔیا کسی دن صاحب دیوان کر دے گا مجھے
اٹھتا ہے دل و جاں سے دھواں دونوں طرف ہییہ میرؔ کا دیوان یہاں بھی ہے وہاں بھی
معلوم نہیں کہ اپنا دیواںہے مرثیہ یا کتاب کیا ہے
میرؔ ملے تھے میراجیؔ سے باتوں سے ہم جان گئےفیض کا چشمہ جاری ہے حفظ ان کا بھی دیوان کریں
اپنے دیوان کو گلیوں میں لیے پھرتا ہوںہے کوئی جو ہنر زخم نمائی لے لے
اپنے شہید ناز سے بس ہاتھ اٹھا کہ پھردیوان حشر میں اسے لایا نہ جائے گا
میں رہتا ہوں ہر شام شکوہ بہ لبمرے پاس دیوان اقبالؔ ہے
داغؔ خاموش نہ لگ جائے نظرشعر دیوان ہوا جاتا ہے
سب شاعراں خریدۂ دربار ہو گئےیہ واقعہ تو داخل دیوان چاہیئے
ڈائری میں سارے اچھے شعر چن کر لکھ لیےایک لڑکی نے مرا دیوان خالی کر دیا
لکھ لکھ کے آنسوؤں سے دیوان کر لیا ہےاپنے سخن کو اپنی پہچان کر لیا ہے
میرؔ کے شعر کا احوال کہوں کیا غالبؔجس کا دیوان کم از گلشن کشمیر نہیں
میاں! دیوان کا مت رعب ڈالوپڑھو کوئی غزل جو واقعی ہو
نالہ و آہ کی تفصیل نہ پوچھو مجھ سوںدفتر درد بسا عشق کے دیوان میں آ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books