aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "do-bol"
تو نے خوشبو سے بھرے خط تو بہت سے بھیجےایک دو بول کبھی آ کے زبانی دے جا
فقط دو بول ہی چاہت کے دنیا کی ضرورت ہیںمیں لوگوں کے دلوں میں یہ مسرت بانٹ دیتا ہوں
تڑپ رہا ہے کئی روز سے دل بیماردو بول چاہیے تھے آپ سے دوا کے لئے
لفظوں کے آبشار میں بہنے لگے ہیں غمدو بول پیار کے مجھے فرحاں کئے ہوئے
جینے کو بس ایک تبسم ایک نظر بھی کافی ہےاور کہیں دو بول محبت کے وہ ہم سے بولے ٹک
ہم خوشی سامنے غم خوار کے رکھ دیتے ہیںہنس کے دو بول بھی پھر پیار کے رکھ دیتے ہیں
دو بول بھی میٹھے نہیں تھے ہم کو میسریعنی ہمیں تنکے کا سہارا بھی نہیں تھا
سر پہ ہے غم کی کڑی دھوپ کہاں ہیں احبابکاش دو بول سے ہمدردی کے سایا کرتے
کبھی دو بول محبت کے بھی اے جان صفیؔجب بھی دیکھو ترے ہونٹوں پہ لگا رکھا ہے
میں نے جب پیار کی دولت سے نوازا ہے اسےوہ بھی دو بول محبت کے سنانے آئے
صرف دو بول ہی نہیں کافیدل تو ملتے ہیں دل ملانے سے
غنیمت جان اگر دو بول بھی کانوں میں پڑ جائیںکہ پھر یہ بولنے والا نہ روئے گا نہ گائے گا
میری قیمت ہے پیار کے دو بولکتنے سستے میں دستیاب ہوں میں
میں تو اس شخص سے کہتا رہا ہر بار نبیلؔمجھ کو دو بول محبت کے سنا کر لے جائے
تاب گویائی رہے یا نہ رہے آج کے بعدسن لو دو بول کہ کچھ درد تھما لگتا ہے
کون ہے جس سے ہمیں پیار کے دو بول ملیںآج کے لوگ ہیں پتھر کے صنم کی صورت
فدا ہوتا میں جان و دل سے تیری جنبش لب پراگر دو بول الفت کے ترے لب بھی ادا کرتے
دو بول دل کے ہیں جو ہر اک دل کو چھو سکیںاے اشکؔ ورنہ شعر ہیں کیا شاعری ہے کیا
میں یہ دنیا چھوڑ دوں کیا انجناؔبول اٹھا دل دیوانہ چھوڑ دو
اک تم ہی نہیں بولنے والے یہاں ساجدؔکہنے دو اسے وہ بھی اگر بول رہا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books