aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dostii..."
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصحکوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا
محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملااگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا
دوستوں کے درمیاںوجہ دوستی ہے تو
دوستی کے نام پر کیجے نہ کیونکر دشمنیکچھ نہ کچھ آخر طریق کار ہونا چاہئے
وہ دوستی تو خیر اب نصیب دشمناں ہوئیوہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا
نہ مزا ہے دشمنی میں نہ ہے لطف دوستی میںکوئی غیر غیر ہوتا کوئی یار یار ہوتا
یہ کون لوگ ہیں مرے ادھر ادھروہ دوستی نبھانے والے کیا ہوئے
مانا کہ دوستوں کو نہیں دوستی کا پاسلیکن یہ کیا کہ غیر کا احسان لیجئے
دوستی آپ سے لازم ہے مگر اس کے لئےساری دنیا سے عداوت ہو ضروری تو نہیں
جو دوست ہو تو کہوں تجھ سے دوستی کی باتتجھے تو مجھ سے عداوت کہوں تو کس سے کہوں
اول اول کی دوستی ہے ابھیاک غزل ہے کہ ہو رہی ہے ابھی
انہیں قریب نہ ہونے دیا کبھی میں نےجو دوستی میں حدیں بھول جانے والے تھے
دوستی جب کسی سے کی جائےدشمنوں کی بھی رائے لی جائے
شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھکیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ
دوستی اس سے نبہ جائے بہت مشکل ہےمیرا تو وعدہ ہے اس کا تو ارادہ بھی نہیں
تمہیں تو میری دوستی پہ ناز تھااسی سے اب مکر گئے ہو خوش رہو
دوستی میں تری در پردہ ہمارے دشمناس قدر اپنے پرائے ہیں کہ جی جانتا ہے
لوگ ڈرتے ہیں دشمنی سے تریہم تری دوستی سے ڈرتے ہیں
جب تک جیے نبھائیں گے ہم ان سے دوستیاپنے رہے جو دوست مصیبت میں چار دن
دوست کہتا ہوں تمہیں شاعر نہیں کہتا شعورؔدوستی اپنی جگہ ہے شاعری اپنی جگہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books