aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dozaKH"
آگ دوزخ کی بھی ہو جائے گی پانی پانیجب یہ عاصی عرق شرم سے تر جائیں گے
یہ رنج و عیش ہوئے ہجر و وصل میں ہم کوکہاں ہے دوزخ و جنت کسی کو کیا معلوم
آتش دوزخ میں یہ گرمی کہاںسوز غم ہائے نہانی اور ہے
زبانہ زن تھا جگر سوز تشنگی کا عذابسو جوف سینہ میں دوزخ انڈیل لی میں نے
جلوہ زار آتش دوزخ ہمارا دل سہیفتنۂ شور قیامت کس کے آب و گل میں ہے
دیکھ حالت مری کہیں کافرنام دوزخ کا کیوں دھرا ہے عشق
ملے گی شیخ کو جنت، ہمیں دوزخ عطا ہوگابس اتنی بات ہے جس کے لیے محشر بپا ہوگا
یہ تبسم تو ہے چہروں کی سجاوٹ کے لیےورنہ احساس وہ دوزخ ہے کہ جلتے رہیے
یار دوزخ میں ہیں مقیم عدمؔخلد سے انتقال کر چلئے
اسی کو کہتے ہیں جنت اسی کو دوزخ بھیوہ زندگی جو حسینوں کے درمیاں گزرے
ذکر دوزخ بیان حور و قصوربات گویا یہیں کہیں کی ہے
خوف دوزخ نے ہی ایجاد کیا ہے سجدہڈر نے انسان کو دیوانہ بنا رکھا ہے
ہمیں بھی آتش الفت جلا چکی اکبرؔحرام ہو گئی دوزخ کی نار ہم پر بھی
وہ دن تھا دوزخ کی آگ جیساوہ رات گہرے عذاب جیسی
اب لٹ گیا ہے کیا رہا دوزخ سے بڑھ کے ہےرشک بہشت کہتے تھے سب جائے لکھنؤ
پوچھا کہ دوزخ کی جلن بولے کہ سوز دل تراپوچھا کہ جنت کی پھبن بولے طرح داری مری
اے خدا اب ترے فردوس پہ میرا حق ہےتو نے اس دور کے دوزخ میں جلایا ہے مجھے
ہوا مسلماں میں اور ڈر سے نہ درس واعظ کو سن کے مومنؔبنی تھی دوزخ بلا سے بنتی عذاب ہجر صنم نہ ہوتا
گرچہ از حد ہوں گنہ گار مسلمان تو ہوںپیچھے پیچھے مرے دوزح میں بھی جنت آئی
مومنؔ خدا کے واسطے ایسا مکاں نہ چھوڑدوزخ میں ڈال خلد کو کوئے بتاں نہ چھوڑ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books