aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "farsaa"
مٹ جائے گا سر گر ترا پتھر نہ گھسے گاہوں در پہ ترے ناصیہ فرسا کوئی دن اور
انجام ہوا اپنا آغاز محبت میںاس شغل کو جاں فرسا ایسا تو نہ تھا جانا
یہ جانتا ہوں کہ تو اور پاسخ مکتوبمگر ستم زدہ ہوں ذوق خامہ فرسا کا
بہ حکم عجز ابروئے مہ نو حیرت ایما ہےکہ یاں گم کر جبین سجدہ فرسا آستانے میں
اگر وہ سرو قد گرم خرام ناز آ جاوےکف ہر خاک گلشن شکل قمری نالہ فرسا ہو
ہر آستاں پہ ناصیہ فرسا ہیں آج وہجو کل نہ کر سکے تھے تیرا انتظار بھی
اک تو ہی نہیں ناصیہ فرسا مرے آگےہر شخص ہے محروم تمنا مرے آگے
ٹک ترک عشق کریے لاغر بہت ہوئے ہمآدھا نہیں رہا ہے اب جسم رنج فرسا
کیا کوہ کن و قیس کو دیتے دم تقسیمحصہ تھا غم حوصلہ فرسا مرے دل کا
تھا موت کا کھٹکا جاں فرسا صد شکر کہ نکلا وہ کانٹاگر ہو نہ قیامت کا دھڑکا اب تو ہیں بڑے آرام سے ہم
پیری میں شوق حوصلہ فرسا نہیں رہاوہ دل نہیں رہا وہ زمانہ نہیں رہا
جرأت ناز تاب فرسا ہےکیا کہے اور کیا کرے کوئی
ان کے انکار روح فرسا سےان کا اقرار کم نہیں ہوتا
فریب صبح بہاراں بھی ہے قبول ہمیںکوئی نقیب تو آیا پیام فردا کا
جبہ فرسائے در کعبہ تھے کل تک تو ظہیرؔگرتے پڑتے ہوئے آج آتے ہیں میخانے سے
میں اس منزل میں ہوں اب گام فرسا اے زہے قسمتنگاہ راہزن بھی رہنما معلوم ہوتی ہے
آج وہ سر ترے قدموں پہ جھکا جاتا ہےجو حرم میں بھی کبھی ناصیہ فرسا نہ رہا
روح فرسا ہے سوز عشق مگرمجھ سے پوچھو تو جاں نواز بھی ہے
تمہاری فارسی بالکل نہیں سمجھتا میںچلو پلنگ پہ تم میں اگر مگر میں نہیں
ان کی پڑنا تھی نظر پہلو سے دل جاتا رہادم زدن میں سانحہ یہ روح فرسا ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books