aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "farsh"
فرش پر کاغذ اڑتے پھرتے ہیںمیز پر گرد جمتی جاتی ہے
صبح کے ٹھنڈے فرش پہ گونجا اس کا ایک سخنکرنوں کا گلدستہ دیکھو اور مجھے دیکھو
حضرت ناصح گر آویں دیدہ و دل فرش راہکوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھاویں گے کیا
رہ گزر میں تری قالین بچھانے والےخون کا فرش بچھانے کے لئے نکلے ہیں
کیا شاخ با ثمر ہے جو تکتا ہے فرش کونظریں اٹھا شکیبؔ کبھی سامنے بھی دیکھ
جو علیناؔ نے سر عرش دعا بھیجی تھیاس کی تاثیر یہیں فرش پہ پا لی میں نے
پاؤں تلے بچھایا کیا خوب فرش خاکیاور سر پہ لاجوردی اک سائباں بنایا
نصب کریں محراب تمنا دیدہ و دل کو فرش کریںسنتے ہیں وہ کوئے وفا میں آج کریں گے نزول میاں
رنگیں فطرت سادہ طبیعتفرش نشیں اور عرش نشیمن
تو اپنے عرش پہ شاداں ہے سو خوشی تیریمیں اپنے فرش پہ نازاں ہوں اے نگار ازل
کسی فرش و عرش میں کچھ نہیں میں جھکا رہا ہوں یوں ہی جبیںجسے ڈھونڈوں میں وہ قدم ہی اس نے رکھا نہ ہو کہیں یوں نہ ہو
فقیر دوست جو ہو ہم کو سرفراز کرےکچھ اور فرش بجز بوریا نہیں رکھتے
عدالت فرش مقتل دھو رہی ہےاصولوں کی شہادت ہو گئی کیا
ہائے کیا شے ہے نشۂ مے بھیفرش سے عرش پر گئے ہیں ہم
انیسؔ مخمل و دیبا سے کیا فقیروں کواسی زمین کو ہم فرش خواب سمجھے ہیں
شاید یہ خاک میں ہی سمانے کی مشق ہوسوتا ہوں فرش پر جو بچھونے کے باوجود
غافل تری آنکھوں کا مقدر ہے اندھیرایہ فرش تو راہوں میں بچھانے کے لیے ہے
انجام کشاکش ہوگا کچھ دیکھیں تو تماشا دیوانےیا خاک اڑے گی گردوں پر یا فرش پہ تارے نکلیں گے
اک داستان اب بھی سناتے ہیں فرش و باموہ کون تھی جو رقص کے عالم میں مر گئی
مری بزم دل تو اجڑ چکی مرا فرش جاں تو سمٹ چکاسبھی جا چکے مرے ہم نشیں مگر ایک شخص گیا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books