aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "haamii"
غلط باتوں کو خاموشی سے سننا حامی بھر لینابہت ہیں فائدے اس میں مگر اچھا نہیں لگتا
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیںسو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہمتو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
میری ہر بات بے اثر ہی رہینقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہےآنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کےوہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہمبچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
چراغوں کو اچھالا جا رہا ہےہوا پر رعب ڈالا جا رہا ہے
اے صنم وصل کی تدبیروں سے کیا ہوتا ہےوہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے
وہ جو نہ آنے والا ہے نا اس سے مجھ کو مطلب تھاآنے والوں سے کیا مطلب آتے ہیں آتے ہوں گے
حامی بھی نہ تھے منکر غالبؔ بھی نہیں تھےہم اہل تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے
کوشش تو بہت کی ہم نے مگر پایا نہ غم ہستی سے مفرویرانئ دل جب حد سے بڑھی گھبرا کے محبت کر بیٹھے
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہےآخر اس درد کی دوا کیا ہے
ہمی کیا توڑتے ساری خموشیتمہیں بھی گنگنانا چاہیے تھا
میاں سے بی بی ہیں پردہ ہے ان کو فرض مگرمیاں کا علم ہی اٹھا تو پھر میاں کب تک
چلو ہمی سہی ساری برائیوں کا سببمگر تجھے بھی ذرا سا نبھانا چاہئے تھا
بند دریچے سونی گلیاں ان دیکھے انجانے لوگکس نگری میں آ نکلے ہیں ساجدؔ ہم دیوانے لوگ
گئی یک بہ یک جو ہوا پلٹ نہیں دل کو میرے قرار ہےکروں اس ستم کو میں کیا بیاں مرا غم سے سینہ فگار ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books