aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "halq"
حلق میں چبھ رہے ہیں کانٹے سےلب پہ گل ہائے تر کا قصہ ہے
دم تقریر نالہ حلق میں چھریاں چبھوتے ہیںزباں تک ٹکڑے ہو ہو کر مرا افسانہ آتا ہے
واعظ عبث یہ ذکر عذاب شدید ہےاک توبہ قفل رحمت حق کی کلید ہے
قاتل جو تیرے دل میں رکاوٹ نہ ہو تو کیوںرک رک کے میرے حلق پہ خنجر ترا چلے
اتریں گے کس کے حلق سے یہ دل خراش گھونٹکس کو پیام دوں کہ مرے ساتھ آ کے پی
صحبت بد سے بچانے کا بتایا سب حالآج مانے مرے احسان بڑی مشکل سے
تو نے چاہا تھا برا میرا بھلا ہونے کو ہےآب خنجر حلق میں آب بقا ہونے کو ہے
رہنے دے گا نہ دم ذبح کوئی حلق کو خشکمیکدے میں ہمیں اتنا تو سہارا ہوگا
حاصل نہ پوچھ گلشن مشہد کا بوالہوسیاں پھل ہر اک درخت کا حلق بریدہ تھا
حلق سے اب تو اترتا نہیں اشکوں کا نمکاب کسی اور کی گردن پہ یہ دنیا رکھ دے
مرتعش دل ہوا ہے پھر ساکتحلق خشک دل خراب اف توبہ
جنون عشق میں رہنا تھا امتیاز نہ کچھچکور طوق گلو مہ کا ہالہ کیا کرتا
ہمارے حلق سے اک گھونٹ بھی نہیں اتریبس ایک اور ہی دنیا کی پیاس ہے دنیا
گلے میں لگتی ہے افراط شوق سے پھانسیپڑے نہ حلق میں پھندا تو ڈگڈگا کے پیوں
پردے پردے میں بہت مجھ پہ ترے وار چلےصاف اب حلق پہ خنجر چلے تلوار چلے
چبھ گئی حلق میں کانٹوں کی طرح پیاس مریدشت سیراب مرے آبلۂ پا سے ہوا
یا تو ہر شخص مرے ہاتھ پہ بیعت کر لےیا کوئی بڑھ کے مرے حلق پہ خنجر رکھ دے
ساقی فراق جاناں حلق اپنے کا ہے درباںاترے گلے سے پھر یاں قرط شراب کیوں کر
دل خراب اور سب ہوا و حرص دل بیکار ہےہے فضائے دہر میں حال بت و بت گر خراب
بلبلو صیاد آج خفا ہےحلق چھری کے نیچے دھر دو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books