aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ilzaam-e-mohabbat"
مجھ پہ الزام محبت تو بجا ہے لیکنپہلے اپنا قدم شوق بڑھایا کس نے
عمر خضر کی اس کو تمنا کبھی نہ ہوانسان جی سکے جو محبت میں چار دن
ہر زباں پر ہے اب ہمارا ناماے محبت تری عنایت ہے
یا رب حیات عشق مری بے مزا نہ ہوجیتے جی دل سے درد محبت جدا نہ ہو
ضبط غم شیوۂ محبت ہےکیوں جفا کا گلہ کرے کوئی
اے محبت یہ کیا کیا تو نےبد گمانی ہی بد گمانی ہے
دعوائے محبت ہے جنہیں آج چمن سےماضی میں وہی دیش کے غدار رہے ہیں
کیا مرحلے ہیں راہ محبت کے مرحلےدل پر کہیں بنی ہے مری جان پر کہیں
بن کر ارمان محبت جو دلوں پر چھا سکےکہنے والے بھی کہیں تو ایسا افسانہ کہیں
الفاظ کہاں سے لاؤں چھالے کی ٹپک کو سمجھاؤںاظہار محبت کرتے ہو احساس محبت کیا جانو
آگاہ رہ و رسم محبت ہیں جو عاشقوہ خود کو فغاں سے کبھی رسوا نہیں کرتے
اہل جہاں کو مجھ سے عداوت ہے کیا کروںیہ طرز انتقام محبت ہے کیا کروں
کوئی صورت کوئی تدبیر نکالی جائےآبرو عشق و محبت کی بچا لی جائے
لکھتا بھی ہے مجھ کو سر قرطاس محبتمذموم جو لگتا ہوں مٹا کیوں نہیں دیتا
اب تو سودائے محبت ہے فقط دیوانگیورنہ سودائے محبت کا بھی اک اسلوب تھا
آپ کے شکوۂ بے جا کا گلہ کیا کرناآپ نے اپنی محبت تو کبھی دی ہوتی
میں گنہ گار محبت ہوں یہ تسلیم مگرہر ستم مجھ پہ روا ہو یہ ضروری تو نہیں
جو تری محفل سے ذوق خام لے کر آئے ہیںاپنے سر وہ خود ہی اک الزام لے کر آئے ہیں
پھر لاکھ محبت کو رضاؔ کوئی سنوارےآغاز محبت کا زمانہ نہیں آتا
دیکھیے عہد گذشتہ کے محبت والےسوچئے عظمت کردار کہاں سے آئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books