aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "insaaf-o-adaalat"
جانے خوابیدہ کہ بیدار ہے منصف کا ضمیرہم تو انصاف کی زنجیر ہلا بھی آئے
واہ رے انصاف اتنا بھی نہ واں پوچھا گیایہ قصور حسن ہے یا اصل میں تاثیر عشق
وہ بھی سر مقتل ہے کہ سچ جس کا تھا شاہداور واقف احوال عدالت بھی بہت تھی
کیا کریں ہم ترے اشعار پہ تنقید ندیمؔکب کوئی نکتۂ توہین عدالت نکلے
خوں بہا معشوق سے لیتے نہیںعاشق انصاف بیدادی ہیں ہم
دعائیں دیجئے انصاف دست قاتل کوکہ رونے والے بھی باقی رہے نہ لاشوں پر
دوستی وجہ عداوت ہی سہیدشمنی بہر رفاقت ہی سہی
پھر کھلا ہے در عدالت نازگرم بازار فوجداری ہے
کاش بیرون عدالت دیکھ لیںاپنے حق میں فیصلہ ہوتا ہوا
امن و انصاف و مساوات کی خاطر لوگوتم اٹھاؤ جو بغاوت کا علم اچھا ہے
میں نے اس دنیا کے دستور سے باغی ہو کرحق و انصاف و محبت کا علم تھام لیا
نظام انصاف و عدل پر یہ نہ جانے کیسا زوال آیابرہنہ ہو کر سسک رہی ہیں صداقتیں سب
بنیں گے عشق عدالت میں ہم وکیل ترےپرانی بات میں نکتہ نیا نکالیں گے
وہی قاتل وہی منصف وہی عینی شاہدعدل اور آپ کی میزان عدالت معلوم
ہمیں بھی پاس عدالت ہے اولیں لیکنیہ رخ بدلتی ہوئی منصفی گوارہ نہیں
اللہ رے یہ عدل یہ میزان عدالتپاتا ہے سزا کوئی ہے تقصیر کسی کی
حق بات بھی ارباب عدالت کو کھلی ہےاظہار حقیقت کی سزا دیکھیے کیا ہو
پیشہ ہے کسی کا تو کوئی بھوک سے مجبوربازار عدالت میں قسم بیچ رہے ہیں
خاک چھانے ہے کوئی کوئے عدالت کی میاںدرجنوں سر پہ ثبوتوں کے حوالے لے کر
منفعل ہونے پہ بھی میری خطاؤں کا شمارکیسا دستور عدالت اس جگہ پاتا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books