aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jannat"
یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کوکہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکندل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے
خود کو جانا جدا زمانے سےآ گیا تھا مرے گمان میں کیا
وصل میں ہجر کا ڈر یاد آیاعین جنت میں سقر یاد آیا
فکر عقبیٰ کی مستی اتر جائے گی توبہ ٹوٹی تو قسمت سنور جائے گیتم کو دنیا میں جنت نظر آئے گی شیخ جی مے کدے کا نظارہ کرو
جس میں لاکھوں برس کی حوریں ہوںایسی جنت کو کیا کرے کوئی
پلٹ رہے ہیں غریب الوطن پلٹنا تھاوہ کوچہ روکش جنت ہو گھر ہے گھر پھر بھی
جنت میں بھی مومنؔ نہ ملا ہائے بتوں سےجور اجل تفرقہ پرداز تو دیکھو
یہ رنج و عیش ہوئے ہجر و وصل میں ہم کوکہاں ہے دوزخ و جنت کسی کو کیا معلوم
دیتے ہیں جنت حیات دہر کے بدلےنشہ بہ اندازۂ خمار نہیں ہے
حور سے پوچھتا ہوں جنت میںاس جگہ کیا بتوں کا راج نہیں
لطف خرام ساقی و ذوق صدائے چنگیہ جنت نگاہ وہ فردوس گوش ہے
گزرے جو اپنے یاروں کی صحبت میں چار دنایسا لگا بسر ہوئے جنت میں چار دن
ان کی معصومیت پر نہ جانا ان کے دھوکے میں ہرگز نہ آنالوٹ لیتے ہیں یہ مسکرا کر ان کی چالوں سے اللہ بچائے
جنت ہے تیری تیغ کے کشتوں کی منتظرجوہر سواد جلوۂ مژگان حور تھا
علم میں بھی سرور ہے لیکنیہ وہ جنت ہے جس میں حور نہیں
پھر نہ آیا خیال جنت کاجب ترے گھر کا راستہ دیکھا
مکیں تھے یا کسی کھوئی ہوئی جنت کی تصویریںمکاں اس شہر کے بھولے ہوئے سپنے لگے ہم کو
ملے گی شیخ کو جنت، ہمیں دوزخ عطا ہوگابس اتنی بات ہے جس کے لیے محشر بپا ہوگا
لب زاہد پہ ہے افسانۂ حور جنتکاش اس وقت مرا انجمن آرا ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books