aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaafirii"
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھتو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدیمجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گےاک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیںوفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم
کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیابات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا
جن کا مذہب صنم پرستی ہوکافری اختیار کرتے ہیں
ترے جمال حقیقت کی تاب ہی نہ ہوئیہزار بار نگہ کی مگر کبھی نہ ہوئی
خدا و اہرمن بدلے وہ ایمان دوئی بدلاحدود خیر و شر بدلے مذاق کافری بدلا
اس کو جنت میں قدم رکھنے پے ہے پابندیاںجس کسی بد ذہن کی بھی کافری پوشاک ہے
کافری میں بھی جو چاہت ہوگیکچھ تو ایماں کی شباہت ہوگی
عشق صنم نماز ہے ہے یہی زندگی مریدل ہے مرا صنم کدہ دین ہے میرا کافری
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
کیا خبر تھی کہ کبھی بے سر و ساماں ہوں گےفصل گل آتے ہی اس طرح سے ویراں ہوں گے
نہ کرم نہ کوئی عتاب ہے کوئی اس ادا کا جواب ہےکبھی دوستی کو ترس گئے کبھی دشمنی کو ترس گئے
اے حسیں لڑکی تمہارے حسن کے لذت پرستکافری سے سر بچا کر شاعری تک آ گئے
اے دوست ہم سے کفر محبت کا درس لےاسرار کافری نہ بت و برہمن سے پوچھ
کافری سحر نہ تھی عشق بتاں کھیل نہ تھابہ خدا میں تو اسی سے اسے مشکل سمجھا
میں ملامتوں کا شکار بھی مجھے کافری کا خطاب بھیمری مے کشی کا خمار تو مری بندگی کا شعار تو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books