aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaagaz"
یہ ہوائیں اڑ نہ جائیں لے کے کاغذ کا بدندوستو مجھ پر کوئی پتھر ذرا بھاری رکھو
فرش پر کاغذ اڑتے پھرتے ہیںمیز پر گرد جمتی جاتی ہے
ہزاروں شیر میرے سو گئے کاغذ کی قبروں میںعجب ماں ہوں کوئی بچہ مرا زندہ نہیں رہتا
کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کےدیوانہ بے پڑھے لکھے مشہور ہو گیا
میں کہ کاغذ کی ایک کشتی ہوںپہلی بارش ہی آخری ہے مجھے
جس پر ہماری آنکھ نے موتی بچھائے رات بھربھیجا وہی کاغذ اسے ہم نے لکھا کچھ بھی نہیں
یہ گل کاغذ ہیں یہ زیور ہیں پیتلسمجھ میں جب یہ آ جائے تو کہنا
صرف اس کے ہونٹ کاغذ پر بنا دیتا ہوں میںخود بنا لیتی ہے ہونٹوں پر ہنسی اپنی جگہ
میرے رونے کی حقیقت جس میں تھیایک مدت تک وہ کاغذ نم رہا
کس طرح جمع کیجیے اب اپنے آپ کوکاغذ بکھر رہے ہیں پرانی کتاب کے
ذہن سے کاغذ پر تصویر اترتے ہیایک مصور کتنا اکیلا لگتا ہے
ہے کون کہ جو خود کو ہی جلتا ہوا دیکھےسب ہاتھ ہیں کاغذ کے دیا دیں تو کسے دیں
کاغذ کو سب سونپ دیا یہ ٹھیک نہیںشعر کبھی خود پر بھی طاری کیا کرو
لاکھ طرح سے نام ترابیٹھا لکھوں کاغذ پر
جنگل کی ہوائیں آ رہی ہیںکاغذ کا یہ شہر اڑ نہ جائے
کاغذ کی کترنوں کو بھی کہتے ہیں لوگ پھولرنگوں کا اعتبار ہی کیا سونگھ کے بھی دیکھ
روز کاغذ پہ بناتا ہوں میں قدموں کے نقوشکوئی چلتا نہیں اور ہم سفری لگتی ہے
کاغذ کے دل میں چنگاریخس کی زباں پر انگارہ تھا
میز پر ننھا سا اک کاغذ کا ٹکڑا چھوڑ کرزندگی کی ہر خوشی وہ ناگہانی لے گیا
کاغذ کا اک چاند لگا کر رات اندھیری کھڑکی پردل میں کتنے خوش تھے اپنی فرقت کی آرائش پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books