aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaane"
خامشی کہہ رہی ہے کان میں کیاآ رہا ہے مرے گمان میں کیا
ہم نہ ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتےخلقت شہر تو کہنے کو فسانے مانگے
یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستییہاں کار مسیحا کیوں کریں ہم
شام ہوئے خوش باش یہاں کے میرے پاس آ جاتے ہیںمیرے بجھنے کا نظارہ کرنے آ جاتے ہوں گے
تجھ کو اک لفظ بھی کہنے کی ضرورت کیا ہےہم سمجھتے ہیں مری جان اشارے سارے
اتنے منعم جہان میں گزرےوقت رحلت کے کس کنے زر تھا
یوں بھٹکنے پہ ہوں قانع جیسےراستوں میں کوئی دریا ہی نہ ہو
آنکھ کھولی تو جہاں کان جواہر تھا ندیمؔہاتھ پھیلائے تو ہر چیز کو عنقا دیکھا
لے گئی عشق کی ہدایت ذوقؔان کنے سب نہایتوں سے مجھے
کیا خبر زاہد قانع کو کہ کیا چیز ہے حرصاس نے دیکھی ہی نہیں کیسۂ زر کی صورت
طوے بن طرہ ہے اور ظوے پر اک نقطہ پھرعین بے عیب ہے اور کانے میاں غین ہوے
باطن زردار پر اسرار ہے جیسے منیرؔکان زر کی بند ہیبت مشعلوں کے سامنے
ہم مصحفیؔ قانع ہیں بہ خشک و تر گیتیہے اپنے تو نزدیک مساوات کا عالم
مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائےہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلے
جب ہم کلام ہم سے ہوتا ہے پان کھا کرکس رنگ سے کرے ہے باتیں چبا چبا کر
گھر آئے ہو فقیروں کے تو آؤ بیٹھو لطف کروکیا ہے جان بن اپنے کنے سو ان قدموں پہ نثار ہے آج
بالیں پہ سر اک عمر سے ہے دست طلب کاجو ہے سو گدا کس کنے جا ہاتھ پساریں
نعمت تھی ترے حسن کی حصہ میں ہمارےتو کان ملاحت تھا خریدار ہمیں تھے
میں اپنے حجرے میں نان و نمک پہ قانع تھاوہ چل دیا مری جھولی میں ڈال کر دنیا
کنے کو چپ کتی ہوں میں ولے میں دل میں گھٹکی ہوںنزک ہو ہاشمیؔ سوں مل کر آٹھوں پار بیٹھوں گی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books