aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kamre"
اسی کمرے سے کوئی ہو کے وداعاسی کمرے میں چھپ گیا ہے کہیں
آج بہت دن بعد میں اپنے کمرے تک آ نکلا تھاجوں ہی دروازہ کھولا ہے اس کی خوشبو آئی ہے
اس ایک کچی سی عمر والی کے فلسفے کو کوئی نہ سمجھاجب اس کے کمرے سے لاش نکلی خطوط نکلے تو لوگ سمجھے
اب تو اس کے بارے میں تم جو چاہو وہ کہہ ڈالووہ انگڑائی میرے کمرے تک تو بڑی روحانی تھی
نکلا کرو یہ شمع لیے گھر سے بھی باہرکمرے میں سجانے کو مصیبت نہیں ملتی
آئے گا وہ نخوتی سو میں بھیکمرے کو خراب رکھ رہا ہوں
یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستییہاں کار مسیحا کیوں کریں ہم
کوئی کمرے میں آگ تاپتا ہوکوئی بارش میں بھیگتا رہ جائے
میرے کمرے میں اک ایسی کھڑکی ہےجو ان آنکھوں کے کھلنے پر کھلتی ہے
میرے کمرے میں اداسی ہے قیامت کی مگرایک تصویر پرانی سی ہنسا کرتی ہے
تری تصویر، پنکھا، میز، مفلرمرے کمرے میں گردش کر رہے ہیں
جہاں خود کو مقفل کر رکھا تھامیں اس کمرے کی چابی کھو چکا ہوں
جمی ہے دیر سے کمرے میں غیبتوں کی نشستفضا میں گرد ہے ماحول میں کدورت ہے
تمام دن اس دعا میں کٹتا ہے کچھ دنوں سےمیں جاؤں کمرے میں تو اداسی نکل گئی ہو
بند کمرے کھول کر سچائیاں رہنے لگیںخواب کچی دھوپ تھے دالان میں رکھے رہے
ساتھ جس روز سے چھوٹا ہے کسی کا آذرؔجیسے کمرے کی ہر اک چیز ڈراتی ہے مجھے
سوچتا ہوں کہ بجھا دوں میں یہ کمرے کا دیااپنے سائے کو بھی کیوں ساتھ جگاؤں اپنے
عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔاپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
روشنی کو رنگ کر کے لے گئے جس رات لوگکوئی سایہ میرے کمرے میں چھپا روتا رہا
میرے کمرے کی بھی دیواروں سے یہ پوچھے کوئیکوئی کیا جانے کہ میں کیوں رات بھر سویا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books