aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kataa.n"
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہےکہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
خامشی کہہ رہی ہے کان میں کیاآ رہا ہے مرے گمان میں کیا
سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیںابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے
عشق گل میں وہی بلبل کا فغاں ہے کہ جو تھاپرتو مہ سے وہی حال کتاں ہے کہ جو تھا
یوں سر راہ بھی پرسش حال کی اس زمانے میں فرصت کسی کو کہاںآپ سے یہ ملاقات رسمی سہی اتنی زحمت بھی کچھ کم عنایت نہیں
یہ اشتیاق شہادت میں محو تھا دم قتللگے ہیں زخم بدن پر کہاں نہیں معلوم
مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائےہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلے
شیطنت کیوں ہے رشک ماہ منیرکیوں رسالت کتاں ہے کیا معلوم
یار کا ناسخؔ پھٹا ہے پیرہن تو عیب کیاہے کتاں کو چاک کرنا کام نور ماہ کا
پیری میں مجھ کو عشق حسین جواں ہوابار دگر کبادے میں زور کماں ہوا
دور کی راہ ہے ساماں ہیں بڑےاتنی مہلت ہے کہاں کیا ہوگا
رات کو دیکھ کے اے ماہ تجھے غیر کے ساتھطعنہ زن دل کا مرے گل کے کتاں پر آیا
ماہتاب اور کتاں کا عالم ہےعارض دوست پر نقاب عبث
رقیبوں کے دل چاک مثل کتاں ہوںگزار اس طرف ہو اگر اپنے رہ کا
لاکھ پردے سے رخ انور عیاں ہو جائے گاپردہ کھل جائے گا ہر پردہ کتاں ہو جائے گا
کوئی ڈھونڈھتا کتاں کے تئیں یارو پر ہے غمملتا کہیں نہیں دل آگاہ کیا کرے
معجز شق القمر دکھلائے گی انگشت حسنچاند تیرے پرتوے سے خود کتاں ہو جائے گا
پیو کا جمال دیکھ ہوا چاک چاک دلجیوں کہ کتاں پہ عکس پڑے نور ماہ کا
ہم کو کفن اسی کا لازم ہے ماہرو یاںالفت کا پرتو آسا ہم نے کتاں میں دیکھا
میں مجنوں دیکھتے ہی مر گیا اس رشک لیلیٰ کوکفن کے واسطے گویا پھٹا تھا پردہ محمل کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books