aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaunain"
مختصر قصۂ غم یہ ہے کہ دل رکھتا ہوںراز کونین خلاصہ ہے اس افسانے کا
اب کاروبار عشق سے فرصت مجھے کہاںکونین کا وہ درد بڑھا کر چلے گئے
وہ دل کہ جس پہ قیمت کونین تھی نثارنظر نگاہ یار کیا ہائے کیا کیا
سب کچھ لٹا کے راہ محبت میں اہل دلخوش ہیں کہ جیسے دولت کونین پا گئے
کونین بدل جائے مگر تو نہ بدلناتیرے ہی سبب اہل محبت کا بھرم ہے
تھکا دیتی ہیں جب کونین کی پہنائیاں مجھ کوترے در پر پہنچ کر تازگی محسوس کرتا ہوں
سب دولت کونین جو دی عشق کے بدلےاس بھاؤ یہ سودا مجھے سستا نظر آیا
رعنائی کونین سے بے زار ہمیں تھےہم تھے ترے جلووں کے طلب گار ہمیں تھے
تصدق عصمت کونین اس مجذوب الفت پرجو ان کا غم چھپائے اور خود بد نام ہو جائے
برہم کرے جمعیت کونین جو پل میںلٹکا وہ تری زلف پریشان میں دیکھا
سامنے محشر ہو یا کونین چاہے کچھ بھی ہوان کا دیوانہ تو اب آتا نہیں ہے ہوش میں
سرشار ہوں سرشار ہے دنیا مرے آگےکونین ہے اک لرزش صہبا مرے آگے
کونین سے کیا اہل محبت کو سروکارکونین ہے خود حاشیہ بردار محبت
تری نگاہ نے تھوڑی سی روشنی کر دیوگرنہ عرصۂ کونین میں اندھیرا تھا
کونین پہ بھاری ہے اللہ رے غرور ان کااتنے بھی ادا والے مغرور نہیں ہوتے
یہ جانیے کہ لگی ہاتھ دولت کونینملے جو خرمن ہستی سے ایک دانۂ عشق
بزم کونین مرتب ہوئی تیری خاطروقت ہے تیرے لئے اس میں جو مال اچھا ہے
اب تو نظر میں دولت کونین ہیچ ہےجب تجھ کو پا لیا دل امیدوار نے
تنگئ و وسعت کونین میں نسبت کیسیدر توبہ سے در میکدہ ہو باز جدا
ہیچ ہوتی ہے نگاہوں میں متاع کونینمیرے دلبر کی نظر جب بھی ادھر ہوتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books