aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khalq"
ہے نسیم بہار گرد آلودخاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
خلق کی بے خبری ہے کہ مری رسوائیلوگ مجھ کو ہی سناتے ہیں فسانے میرے
دلبری ٹھہرا زبان خلق کھلوانے کا ناماب نہیں لیتے پری رو زلف بکھرانے کا نام
اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعد قتلمیرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر ملے
خلق کہتی ہے جسے دل ترے دیوانے کاایک گوشہ ہے یہ دنیا اسی ویرانے کا
خلق کیا کیا مجھے نہیں کہتیکچھ سنوں میں تری زبانی بھی
ستم تو یہ ہے کہ عہد ستم کے جاتے ہیتمام خلق مری ہم نوا نکلتی ہے
سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیاکہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا
چھوڑوں گا میں نہ اس بت کافر کا پوجناچھوڑے نہ خلق گو مجھے کافر کہے بغیر
ثابت ہوا ہے گردن مینا پہ خون خلقلرزے ہے موج مے تری رفتار دیکھ کر
میں آج سر آتش نمرود کھڑا ہوںاب دیکھیے یہ خلق خدا کیا مجھے سمجھے
کل کوچۂ قاتل میں جو تھا خلق کا مجمعکھائے ہوئے اس ہاتھ کی تلوار ہمیں تھے
زور بل اف رے اس نزاکت پرخلق کا دل دکھائے بیٹھے ہیں
دل نا مطمئن ایسا بھی کیا مایوس رہناجو خلق اٹھی تو سب کرتب تماشا ختم ہوگا
چشم بند خلق جز تمثال خود بینی نہیںآئنہ ہے قالب خشت در و دیوار دوست
یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیایہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں
یوں تو ہم عاجز ترین خلق عالم ہیں ولےدیکھیو قدرت خدا کی گر ہمیں قدرت ہوئی
ہم تو بدنام محبت تھے سو رسوا ٹھہرےناصحوں کو بھی مگر خلق خدا جانتی ہے
اجلے کپڑوں میں رہو یا کہ نقابیں ڈالوتم کو ہر رنگ میں یہ خلق خدا جانتی ہے
فرازؔ کس کے ستم کا گلا کریں کس سےکہ بے نیاز ہوئی خلق بھی خدا کی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books