aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "koh-e-giraa.n"
اگرچہ راہ میں کوہ گراں تھےمگر ہم بھی تو کتنے سخت جاں تھے
حقیر ذرہ بھی کوہ گراں دکھائی دےکبھی کبھی یہ زمیں آسماں دکھائی دے
کوہ گراں سے کم نہیں یہ پیرہن اتارمیں کہہ رہا ہوں روح سے اب تو بدن اتار
کبھی تو کوہ گراں تک نظر نہیں آئےکبھی ہوا کا مجھے نقش پا دکھائی دے
صفت کوہ گراں جم کے کھڑا ہوں لیکنراکھ ہو جانا ہے اک دن ترے ارماں میں مجھے
مستقل صبر میں ہے کوہ گراںنقش عبرت صدا نہیں کرتا
زلزلے آئیں گے تسلیم بجا لائیں گےزہد پندار ابھی کوہ گراں رکھتے ہیں
ہاتھ میں اجملؔ کوئی تیشہ نہ تھاعزم تھا کوہ گراں تھا اور میں
راہ میں اور بھی میں کوہ گراںایک دیوار ہی گری ہے ابھی
جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئےرہ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا
جسے طے کرنے میں اک عمر گزریاسی کوہ گراں کا سامنا ہے
مرے دل کو بھاتی ہیں امواج سرکشسمندر ہوں کوہ گراں چاہتا ہوں
کبھی کوہ گراں سے رہے نہ ہراسجو اٹھے بھی تو گام ظفرؔ کی طرح
مے کے آگے غموں کا کوہ گراںایک پل میں دھواں نہ ہو جائے
وقت کوہ گراں سہی محسنؔآب جو کی طرح سفر تو کر
وقت کا کوہ گراں کاٹ کے فرہاد بنوںکامرانی اسی رستے سے ہمیشہ نکلی
ریزہ ریزہ پڑا ہے آنکھوں میںغم کے کوہ گراں کو روتے ہیں
جانب شہر فقیروں کی طرح کوہ گراںپھینک دیتا ہے بخارات کو بادل کر کے
چشمے کی طرح عالمؔ اشعار پھوٹتے ہیںکوہ گراں کی صورت میں بھی ابل رہا ہوں
راہ میں ہے درد کا کوہ گراںکوہ کن بھی میں نہیں میں کیا کروں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books