aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lahje"
لے تو آئے شاعری بازار میں راحتؔ میاںکیا ضروری ہے کہ لہجے کو بھی بازاری رکھو
تیرے لہجے کی تھکن میں ترا دل شامل ہےایسا لگتا ہے جدائی کی گھڑی آ گئی دوست
لہجے کی تیز دھار سے زخمی کیا اسےپیوست دل میں لفظ کی سنگین ہم نے کی
ذرا سا قطرہ کہیں آج اگر ابھرتا ہےسمندروں ہی کے لہجے میں بات کرتا ہے
جب بھی غریب شہر سے کچھ گفتگو ہوئیلہجے ہوائے شام کے نمناک ہو گئے
نرم الفاظ بھلی باتیں مہذب لہجےپہلی بارش ہی میں یہ رنگ اتر جاتے ہیں
کرے کلام جو مجھ سے تو میرے لہجے میںمیں چپ رہوں تو مرے تیوروں کا ساتھی ہو
ہوا درختوں سے کہتی ہے دکھ کے لہجے میںابھی مجھے کئی صحراؤں سے گزرنا ہے
میں زندہ ہوں تو اس زندہ ضمیری کی بدولت ہیجو بولے تیرے لہجے میں بھلا میری زباں کیوں ہو
تیری باتوں کو چھپانا نہیں آتا مجھ سےتو نے خوشبو مرے لہجے میں بسا رکھی ہے
مت سکھا لہجے کو اپنی برچھیوں کے پینترےزندہ رہنا ہے تو لہجے کو ذرا معصوم کر
ہمارے لہجے کی شائستگی کے دھوکے میںہماری باتوں کی گہرائیاں نہ چھو لینا
بات ہے کیا یہ کون پرکھے گاآپ لہجے کو پر اثر رکھیے
میرے جذبوں کے فسوں میں قید وہ ہوتا ہوااس کے لہجے کی کھنک مجھ پر اثر کرتی ہوئی
زمانہ پیچ اندر پیچ تھا ہم لوگ وحشی تھےخیال آزار تھے لہجے اکہرے کر لیے ہم نے
کوئی تو پھول کھلائے دعا کے لہجے میںعجب طرح کی گھٹن ہے ہوا کے لہجے میں
اک عجیب ٹھنڈک ہے اس کے نرم لہجے میںلفظ لفظ شبنم ہے بات بات پیاری ہے
دھیمے لہجے کا سخنور ہوں نہ صہبا ہوں نہ جوشمیں کہاں اور کہاں شعلہ بیانی میری
گونگے لفظوں کا یہ بے سمت سفر میرا ہےگفتگو اس کی ہے لہجے میں اثر میرا ہے
تمہاری چال کی آہستگی کے لہجے میںسخن سے دل کو مسلنے کا کام لینا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books