aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lote.n"
دیکھیں گر سرو قد یار درختخاک پر لوٹیں سایہ دار درخت
تھکے ہارے پرندے جب بسیرے کے لیے لوٹیںسلیقہ مند شاخوں کا لچک جانا ضروری ہے
جھوم کر آج یہ شب رنگ لٹیں بکھرا دےدیکھ برسات بڑی دیر کے بعد آئی ہے
لوٹتے سیکڑوں نخچیر ہیں کیا یاد رہےچیر دو سینے میں دل کو کہ پتا یاد رہے
ہم لوٹتے ہیں وہ سو رہے ہیںکیا ناز و نیاز ہو رہے ہیں
تمام رات تھی اور کہنیاں و لاتیں تھیںنہ سونے دیتا تھا مجھ کو نہ آپ سوتا تھا
خدا رکھے سلامت جن کو ان کو موت کب آئےتڑپتے لوٹتے ہم کوچۂ قاتل میں رہتے ہیں
کشمیر سی جاگہ میں نا شکر نہ رہ زاہدجنت میں تو اے گیدی مارے ہے یہ کیوں لاتیں
کاش لوٹیں مرے پاپا بھی کھلونے لے کرکاش پھر سے مرے ہاتھوں میں خزانہ آئے
وہ جو منزلوں پہ لا کر کسی ہم سفر کو لوٹیںانہیں رہزنوں میں تیرا کہیں نام آ نہ جائے
شام گئے یہ منظر ہم نے ملکوں ملکوں دیکھا ہےگھر لوٹیں بوجھل قدموں سے بجھے ہوئے انگارے لوگ
دل تو ان پاؤں پہ لوٹے ہے مرا وقت خرامشب کو دزدی سے بھی پر ان کو دبا سکتے نہیں
دل اس کا نہ لوٹے کبھی پھولوں کی صفا پرشبنم کو دکھا دوں جو ترے گات کا عالم
پہلے ہی ساغر میں تھے ہم تو پڑے لوٹتےاتنے میں ساقی نے دی اس سے کڑی اور بھی
بلاتا رہتا ہے جنگل ہمیں بہانوں سےسنیں جو اس کی تو شاید نہ پھر کبھی لوٹیں
لوٹتے ہیں مست مے خانے کے در پر جا بجاجام و صہبا ساقی و پیر مغاں کو عشق ہے
لوٹتے ہیں جس کو سن سن کر ہزاروں مرغ دلہو رہا ہے ذکر کس کے گیسوؤں کے دام کا
غیر ساتھ آپ کے مزے لوٹیںہم اٹھائیں جفائیں کیا کہیے
یہ بھی ممکن ہے کہ اڑ جائیں تو لوٹیں نہ کبھیجتنے بچے ہیں وہ پر دار نظر آتے ہیں
ہوں آزاد افکار لیکن تفکر میں ڈوبے ہوئے سے رہیں رات دنطبیعت کی بے وجہ افسردگی کے مزے لوٹیں ہم اتنی فرصت کہاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books