aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maayuus"
اب کے مایوس ہوا یاروں کو رخصت کر کےجا رہے تھے تو کوئی زخم لگاتے جاتے
خود سے مایوس ہو کے بیٹھا ہوںآج ہر شخص مر گیا ہوگا
آج میں خود سے ہو گیا مایوسآج اک یار مر گیا میرا
ہم سے مایوس نہ ہو اے شب دوراں کہ ابھیدل میں کچھ درد چمکتے ہیں اجالوں کی طرح
میں آئنوں سے تو مایوس لوٹ آیا تھامگر کسی نے بتایا بہت حسیں ہوں میں
محروم فضاؤں میں مایوس نظاروں میںتم عزمؔ نہیں ٹھہرے میں کیسے ٹھہر جاتا
کچھ اور بڑھ گئے جو اندھیرے تو کیا ہوامایوس تو نہیں ہیں طلوع سحر سے ہم
غم بک رہے تھے میلے میں خوشیوں کے نام پرمایوس ہو کے لوٹے ہیں ہر اک دکاں سے ہم
اس نے مایوس کر دیا ہوگاپھانس دل سے نکل گئی ہوگی
آہ وہ یاد کہ اس یاد کو ہو کر مجبوردل مایوس نے مدت سے بھلا رکھا ہے
ہو کے مایوس وفا ترک وفا تو کر لوںلیکن اس ترک وفا کا بھی بھروسا کیا ہے
بزم یاراں سے پھری باد بہاری مایوسایک سر بھی اسے آمادۂ سودا نہ ملا
دل نا مطمئن ایسا بھی کیا مایوس رہناجو خلق اٹھی تو سب کرتب تماشا ختم ہوگا
مایوس بھی تو کرتے نہیں تم ز راہ نازتنگ آ گئے ہیں کشمکش امتحاں سے ہم
دھوپ مایوس لوٹ جاتی ہےچھت پہ کپڑے سکھانے آیا کر
موسم کو بدلتی ہوئی اک موج ہوا تھیمایوس میں بانیؔ ابھی منظر سے نہیں تھا
مجھے مایوس بھی کرتی نہیں ہےیہی عادت تری اچھی نہیں ہے
ایک بھی ارماں نہ رہ جائے دل مایوس میںیعنی آخر بے نیاز مدعا ہو جائیے
اتنے مایوس تو حالات نہیںلوگ کس واسطے گھبرائے ہیں
ہو نہ مایوس خدا سے بسملؔیہ برے دن بھی گزر جائیں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books