aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maktab"
ہے نسیم بہار گرد آلودخاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
رہ گئیں اک طفل مکتب کے حضورحکمتیں آگاہیاں دانائیاں
شکایت ہے مجھے یا رب خداوندان مکتب سےسبق شاہیں بچوں کو دے رہے ہیں خاک بازی کا
یہ فیضان نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھیسکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی
حضرت عشق کے مکتب میں ہے تعلیم کچھ اوریاں لکھا یاد رہے اور نہ پڑھا یاد رہے
ساقیا مسجد و مکتب تو نہیں مے خانہدیکھنا پھر بھی غلط لوگ نہ آنے لگ جائیں
لیتا ہوں مکتب غم دل میں سبق ہنوزلیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا
کس کو معلوم ہے ہنگامۂ فردا کا مقاممسجد و مکتب و مے خانہ ہیں مدت سے خموش
ہو گیا طفلی ہی سے دل میں ترازو تیر عشقبھاگے ہیں مکتب سے ہم اوراق میزاں چھوڑ کر
وہ جس نے دیکھا نہیں عشق کا کبھی مکتبمیں اس کے ہاتھ میں دل کی کتاب کیا دیتا
ہے کشاد خاطر وابستہ در رہن سخنتھا طلسم قفل ابجد خانۂ مکتب مجھے
اہل بینش کو ہے طوفان حوادث مکتبلطمۂ موج کم از سیلئ استاد نہیں
ہے اور علم و ادب مکتب محبت میںکہ ہے وہاں کا معلم جدا ادیب جدا
ہے گرچہ طفل مکتب وہ شوخ ابھی تو لیکنجس سے ملا ہے اس کا استاد ہو ملا ہے
دل سکھاتا ہے سب آداب محبت کے خودیہ سبق سیکھا نہیں جاتا کسی مکتب سے
ہر مسلک ہر مکتب عشق نہیں ہوتاسب لوگوں کا مذہب عشق نہیں ہوتا
تب سے عاشق ہیں ہم اے طفل پری وش تیرےجب سے مکتب میں تو کہتا تھا الف بے تے ثے
جبھی جا کے مکتب عشق میں سبق مقام فنا لیاجو لکھا پڑھا تھا نیازؔ نے سو وہ صاف دل سے بھلا دیا
ہوتے ہیں جاتے ہی مکتب میں پری رو خوں ریزکیا یہ جلادوں کو استاد کیا کرتے ہیں
مکتب کی عاشقی بھی تاریخ زندگی تھیفاضل تھا گھر سے مجنوں لیلیٰ پڑھی لکھی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books