aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "marasi"
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تورسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
یہ کون پڑھ رہا ہے مراثی انیس کےہر سمت مرحبا کی صدا زیب گوش ہے
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتےورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے
کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سےوہ جو اک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا
ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملاان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے
اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہمیہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم
اس شخص کے تم سے بھی مراسم ہیں تو ہوں گےوہ جھوٹ نہ بولے گا مرے سامنے آ کر
یہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لیےاب یہی ترک تعلق کے بہانے مانگے
اہل دنیا سے مراسم بھی برتنے ہوں گےہر نفس صرف عبادت ہو ضروری تو نہیں
اب تو ہمیں بھی ترک مراسم کا دکھ نہیںپر دل یہ چاہتا ہے کہ آغاز تو کرے
یہاں اک مدرسہ ہوتا تھا پہلےمگر اب کارخانہ چل رہا ہے
آنکھوں سے آنسوؤں کے مراسم پرانے ہیںمہماں یہ گھر میں آئیں تو چبھتا نہیں دھواں
رخت سفر بھی ہوگا مرے ساتھ شہر میںصحرا بھی شوق نقل مکانی میں آئے گا
یہ دوستی یہ مراسم یہ چاہتیں یہ خلوصکبھی کبھی مجھے سب کچھ عجیب لگتا ہے
ہر نظر سے نظر انداز شدہ منظر ہوںوہ مداری ہوں جو رہ گیر نہیں کھینچ سکا
جب مے کدہ چھٹا تو پھر اب کیا جگہ کی قیدمسجد ہو مدرسہ ہو کوئی خانقاہ ہو
ڈھونڈے سے بھی نہ معنی باریک جب ملادھوکا ہوا یہ مجھ کو کہ اس کی کمر نہ ہو
یہ بتان عصر حاضر کہ بنے ہیں مدرسے میںنہ ادائے کافرانہ نہ تراش آزرانہ
دیکھ اب قرب کا موسم بھی نہ سرسبز لگےہجر ہی ہجر مراسم میں سمویا کیسا
دہن اس کا جو نہ معلوم ہواکھل گئی ہیچ مدانی میری
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books