aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maslihate.n"
صلح کی دل سے ہیں یاں مصلحتیںواں سر جنگ رہا کرتا ہے
ہزار مصلحتیں جس میں کار فرما ہوںوہ اک نگاہ کرم ہم پہ بار گزری ہے
میں انہیں اپنا کہوں مصلحتیں اس کے خلافوہ مجھے غیر سمجھ لیں یہ گوارا بھی نہیں
مصلحتیں آڑے آئیں یا اہل جنوں دل چھوڑ گئےجو ہونا ہے آج ہو جائے دل اس پر آمادہ تھا
ایک عالم سے جدا مصلحتیں ہیں اس کیکون ہر بات پہ الجھے ترے دیوانے سے
تمام مصلحتیں وقف ہیں خرد کے لئےنہیں ہے شیوۂ اہل جنوں وفا کے سوا
سب اس کی مصلحتیں ہیں بشر کو دنیا میںکبھی عروج کبھی وہ زوال دیتا ہے
تنقید حسن مصلحت خاص عشق ہےیہ جرم گاہ گاہ کئے جا رہا ہوں میں
یہی ہے مصلحت جبر احتیاط تو پھرہم اپنا حال کہیں گے چھپا کے لہجے میں
ذرا بھی دخل نہیں اس میں ان ہواؤں کاہمیں تو مصلحتاً اپنی خاک اڑانی ہے
چپ چاپ سہی مصلحتاً وقت کے ہاتھوںمجبور سہی وقت سے ہارا تو نہیں ہوں
کچھ اور مصلحت جذب عشق ہے ورنہکسی سے چھٹ کے طبیعت سنبھل تو سکتی ہے
ہم مصلحت وقت کے قائل نہیں یاروالزام جو دینا ہے سر عام دیا جائے
ہر شے سے مقدس ہے خیالات کا رشتہکیوں مصلحتوں پر اسے قربان کیا جائے
کروں مسافتیں نا آفریدہ راہوں کیمجھ ایسا بعد میں آوارہ سر نہیں آنا
سر خم ہو اگر مصلحت وقت کے آگےاس جبر مسلسل کو عبادت نہ سمجھنا
رنگین ساعتوں میں کہاں وہ ملاحتیںپرچھائیوں کا جال ہے رعنائیوں میں بھی
محبوس سب ہیں مصلحتوں کے حصار میںلیکن خود اپنی دھن کا گرفتار کون ہے
لوگ اسے مصلحتاً کچھ نہ کہیںاس کی اوقات مگر جانتے ہیں
مصلحتوں کی دھول جمی ہے اکھڑے اکھڑے قدموں پرجھجک جھجک کر اڑتے پرچم دیکھنے والے دیکھتا جا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books