aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "matluub"
محبوب کا گھر ہو کہ بزرگوں کی زمینیںجو چھوڑ دیا پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا
اک شرر دل میں ہے اس سے کوئی گھبرائے گا کیاآگ مطلوب ہے ہم کو جو ہوا کہتے ہیں
وہ جو نہ آنے والا ہے نا اس سے مجھ کو مطلب تھاآنے والوں سے کیا مطلب آتے ہیں آتے ہوں گے
صبح صادق مجھے مطلوب ہے کس سے مانگوںتم تو بھولے ہو چراغوں سے بہل جاؤ گے
وہ لوگ ہی ہر دور میں محبوب رہے ہیںجو عشق میں طالب نہیں مطلوب رہے ہیں
وہی ان کا مطلوب و محبوب ٹھہرابجا ہے جو اس کی طلب چاہتے ہیں
اب تو ہر شخص کی خاطر ہوئی مطلوب ہمیںہم کسی کے بھی نہیں تھے جو تمہارے نہیں تھے
شرکت کچھ تو لازم ہے مطلوب کی بھیطالب کے مطلب تک عشق نہیں ہوتا
موجود ہے جو لاؤ جو مطلوب ہے وہ لومشتاق وفا تم ہو طلب گار جفا ہم
برہم کبھی قاصد سے وہ محبوب نہ ہوتاگر نام ہمارا سر مکتوب نہ ہوتا
چور سے رات کھڑے رہتے ہیں اس در سے لگےپر جو مطلوب ہے وہ جنس چرا سکتے نہیں
مجھ کو اغوا کر لیا ہے میرے خوابوں نے نبیلؔاور مری آنکھیں انہیں مطلوب ہیں تاوان میں
صد حیف کئی لوگ گئے جاں سے مرے ساتھقاتل کو تو مطلوب فقط میرا ہی سر تھا
طلب تمام ہو مطلوب کی اگر حد ہولگا ہوا ہے یہاں کوچ ہر مقام کے بعد
ہے حسن یہی شے تو گماں اور نہ کیجےسودا نہیں مطلوب ذرا دیکھ رہا ہوں
ہوئی اس دور میں منسوب مجھ سے بادہ آشامیپھر آیا وہ زمانہ جو جہاں میں جام جم نکلے
یکسوئی دل مرغوب ہمیں بربادئ دل مطلوب تمہیںاس ضد کا ہے اور انجام ہی کیا تم اور کہیں ہم اور کہیں
یہ سچ ہے کسی کا ہوں میں مطلوب نہ طالبحیراں ہوں کہ کس واسطے دنیا میں جیا ہوں
کیا خوب جما وصل کا نقشہ شب معراجمطلوب نیا طالب شیدا شب معراج
دل اپنی طلب میں صادق تھا گھبرا کے سوئے مطلوب گیادریا سے یہ موتی نکلا تھا دریا ہی میں جا کر ڈوب گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books