aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mauj-e-ruud-e-ga.ngaa"
جو گرد ساتھ نہ اڑتی سفر نہ یوں کٹتاغبار راہ گزر موج بال و پر نکلا
پھر سے ساحل کا کھل اٹھا چہرہموج طوفان ٹل رہی ہے کیا
بے کراں ہوں میں سمندر کی طرحموج شبنم قد مرا ناپے گی کیا
یہ موج تاکہ سفینے کو گرم رو رکھےکچھ آگ خیمۂ آب رواں میں رکھ دینا
مٹھی میں جکڑ رکھا ہے ہر موج رواں کوبیتاب سمندر کو اچھلنے نہیں دیتے
کنارے موج سے ملتے رہے تھےمگر اب مستیٔ ساحل نئی تھی
گر چاہو موج زیست سدا دوڑتی رہےسر مثل بحر سینۂ ساحل پہ چھوڑ دو
میری کشتی کو بہرحال ہے موجوں سے لگاؤہو جو ہر موج کو ہے شامل طوفاں ہونا
اک سبک موج ہے اک لوح درخشاں پہ رواںہے تماشائی یہاں سارا جہاں ہم نفسو
پڑا تھا عکس روئے نازنیں عرصہ ہوا اس کوپر اب تک تیرتا پھرتا ہے شکل گل سمندر میں
چلو اک دوسرے کا ہاتھ تھامے ساتھ چلتے ہیںرہے گا کون زندہ موجؔ اس دنیائے فانی میں
نفس کے تار ٹوٹے جا رہے ہیںکہ چشم موجؔ پر نم ہو رہی ہے
بیٹھا ہے موجؔ بزم میں اس کا بھی کر خیالپہلو میں تیرے درد محبت لیے ہوئے
ہے اس کو فقط اپنی ہی عذرا کا جنوںیہ موجؔ بھی اے دوستو وامق نکلا
اے موجؔ میری کشتی الفت وہیں رہیطوفان میرے چاروں طرف سے گزر گئے
موجزن رہتا تھا طوفان اخوت اے موجؔدل میں طوفان محبت کا بسا تھا پہلے
کروں اے موجؔ کیا امید ساحلکہ اب طوفاں میں کشتی گھری ہے
اے موجؔ سکوں بخش ہیں امواج محبتآغوش میں طوفاں کے بھی آرام بہت ہے
اے موجؔ بلا خیز ہے دریائے محبتطوفان کا عالم ہے جدھر دیکھ رہا ہوں
خدا پہ چھوڑ کے اے موجؔ کشتی الفتسکون پا گئے فکر مآل سے بھی گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books