aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "miTe.n"
یہ عجب قیامتیں ہیں ترے رہ گزر میں گزراںنہ ہوا کہ مر مٹیں ہم نہ ہوا کہ جی اٹھیں ہم
آشوب حسن کی بھی کوئی داستاں رہےمٹنے کو یوں مٹیں کہ ابد تک نشاں رہے
مٹیں بے چینیاں آخر در و دیوار کی کیسےگھروں میں لوگ رہتے ہیں دلوں میں گھر نہیں رہتا
تنہائیاں دلوں کی بھلا کس طرح مٹیںکچھ اجنبی سے آپ ہیں کچھ بدگماں سے ہم
کس رخ سے تم کو چاہیں بھلا کس پہ مر مٹیںصورت تمہاری جلوہ نما دو طرح کی ہے
داغ جو اب تک عیاں ہیں وہ بتا کیسے مٹیںفاصلے جو درمیاں ہیں وہ بتا کیسے مٹیں
محبتوں کو بڑھاؤ کہ رنجشیں بھی مٹیںسکوں نہ ہوگا اگر مختلف قبیلے ہوئے
مٹیں تو کیسے مٹیں حسن و عشق کے جھگڑےنہ وہ بدلنے کے نہ دل ہی باز آنے کا
ہم چاہتے ہیں یہ کہ مٹیں بدگمانیاںدیکھیں ذرا اتار کے سر سے خمار کو
جھگڑے اگر مٹیں تو زمیں بھی حسین ہےورنہ جہان نور بھی شکل زمین ہے
یہ بھی ممکن ہے مر مٹیں تم پریہ بھی ممکن ہے جی لیا جائے
ہر کسی کے نام میں تخصیص ہونی چاہیےکیوں نہ اے بسملؔ مٹیں ہم خنجر جلاد پر
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
اس شہر میں کس سے ملیں ہم سے تو چھوٹیں محفلیںہر شخص تیرا نام لے ہر شخص دیوانا ترا
واں وہ غرور عز و ناز یاں یہ حجاب پاس وضعراہ میں ہم ملیں کہاں بزم میں وہ بلائے کیوں
ملے ہیں یوں تو بہت آؤ اب ملیں یوں بھیکہ روح گرمیٔ انفاس سے پگھل جائے
ملیں جب ان سے تو مبہم سی گفتگو کرناپھر اپنے آپ سے سو سو وضاحتیں کرنی
قیامت دیکھنے کے شوق میں ہم مر مٹے تم پرقیامت کرنے والو اب قیامت کیوں نہیں کرتے
تمہیں جب کبھی ملیں فرصتیں مرے دل سے بوجھ اتار دومیں بہت دنوں سے اداس ہوں مجھے کوئی شام ادھار دو
خبر ان کو اب تک نہیں مر مٹے ہمدل زار کا ماجرا کہتے کہتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books