aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mimbar"
پھر مقرر کوئی سرگرم سر منبر ہےکس کے ہے قتل کا سامان ذرا دیکھ تو لو
رقابت علم و عرفاں میں غلط بینی ہے منبر کیکہ وہ حلاج کی سولی کو سمجھا ہے رقیب اپنا
شیخ حرام لقمہ کی پروا ہے کیوں تمہیںمسجد بھی اس کی کچھ نہیں منبر بھی کچھ نہیں
منبر عشق سے تقریر کی خواہش ہے ہمیںدل کو اس واسطے مولانا بنا رکھا ہے
بتا رہی ہے یہ تقریب منبر و محرابکہ متقی و ریاکار جھوٹ بولتے ہیں
مجھ سا گناہ گار سر دار کہہ گیاواعظ نے جو سخن سر منبر نہیں کہا
تنہائی محراب عبادتتنہائی منبر کا دیا تھا
کہیں منبر پہ خوش بیٹھا ہے اک سجدے کا نشہکسی محراب کے نیچے عبادت رو رہی ہے
سر مقتل جنہیں جانا تھا وہ جا بھی پہنچےسر منبر کوئی محتاط خطیب آج بھی ہے
وہ سجدہ روح زمیں جس سے کانپ جاتی تھیاسی کو آج ترستے ہیں منبر و محراب
اب کون جا کے صاحب منبر سے یہ کہےکیوں خون پی رہا ہے ستم گر شراب پی
کون کافر ہے یہ جب پوچھا گیا واعظ سےاوج منبر سے صدا آئی کہ سارے سارے
کرم مسند و منبر کہ اب ارباب حکمظلم کر چکتے ہیں تب مرضیٔ رب پوچھتے ہیں
رند کھڑے ہیں منبر منبراور واعظ نے پی رکھی ہے
کوئی چرا کے لے گیا صدیوں کا اعتقادمنبر کی سیڑھیوں سے اتر جائیے جناب
پائے خم مستوں کے ہو حق کا جو عالم ہے سو ہےسر منبر وہی واعظ کا بیاں ہے کہ جو تھا
ہجو مے کر رہا تھا منبر پرہم جو پہنچے تو پی گیا واعظ
جام تو توڑ بیٹھے منبر پراب سبو کو امام کرتے ہیں
پارسائی نہیں تنہائی میسر تھی وہاںسو ترے منبر و محراب نہیں بھولتا میں
تحریر کر رہا ہے ابھی حال تشنگاںپھر اس کے بعد وہ سر منبر بھی آئے گا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books